چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی منصوبہ

اسرائیل کی طرف سے یہودی آباد کاری کے 10 نئے منصوبے منظور

اپلائیڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ – القدس (اے آر آئی جے) نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض حکام نے گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم متعدد اسرائیلی بستیوں میں تعمیرات کو وسعت دینے کے لیے آبادکاری کے منصوبوں کے ایک سیٹ کی منظوری دی۔

غرب اور وادی گولان کو سڑک سے ملانے کا اسرائیلی منصوبہ

اسرائیل کےایک عبرانی نیوز ویب پورٹل ’وللا‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ حکومت نے دریائے اردن کے مغربی کنارے اور شام کے مقبوضہ وادی گولان میں ایک نئی شاہراہ تعمیر کرنے کی منظوری دی ہے۔ یہ شاہراہ دونوں علاقوں میں سیاحوں کی آمد ورفت کے لیے ایک نیا ’روٹ‘ قرار دیا جا رہا ہے۔

غرب اردن میں 2000 مکانات کی تعمیر کی منظوری کا اسرائیلی منصوبہ

اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ حکومت آئندہ ہفتے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں مین یہودی آباد کاروں کے لیے مزید 2000 مکانات کی تعمیر کی تیاری کر رہی ہے۔

مصر کی سرحد کے قریب نئی ہاؤسنگ کالونی کا اسرائیلی منصوبہ

اسرائیلی اخبارات نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت مصر کی سرحد سے متصل علاقے میں ایک نئی ہاؤسنگ کالونی تعمیر کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

القدس میں 1100 نئے گھروں کی تعمیر کا اسرائیلی منصوبہ

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس اور رام اللہ کے درمیان میں یہودی آباد کاروں کے لیے مزید 1100 مکانات کی تعمیر کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

دیوار براق کے نیچے گراؤنڈ فلور بنانے کا خطرناک اسرائیلی منصوبہ

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے مسجد اقصیٰ کے تاریخی مقام ’دیوار براق‘ کی بنیادوں تلے کھدائی کرکے گراؤنڈ فلور تیارکرنے کے انتہائی خطرناک اسرائیلی منصوبے کا پردہ چاک کیا ہے۔

یہودیوں کی دیواربراق تک رسائی کے لیے ریل کار کا اسرائیلی منصوبہ

اسرائیلی حکومت نے مسجد اقصیٰ اور مقدس مقام میں واقع دیوار براق تک یہودیوں کی براہ راست رسائی کے لیے ’ریل کار‘ کے ایک نئے منصوبے پر کام شروع کیا ہے۔

فلسطینی ریاست کے قیام کےخلاف اسرائیلی کنیسٹ میں بل پر بحث

صہیونی کنیسٹ میں گذشتہ روز انتہا پسند ارکان کی جانب سے ایک نیا مسودہ قانون بحث کے لیے پیش کیا گیا جس میں پہلی بار فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ روکنے کی سفارش کی گئی ہے۔

غزہ کے گرد کنکریٹ کی دیوار کے اسرائیلی منصوبے پرکام تیز کردیا گیا

اسرائیلی اخبارات نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ فوج نے غزہ کی پٹی کے گرد سرحد پر زیرزمین اور سطح زمین پر کنکریٹ کی دیوار کی تعمیر کا کام تیز کر دیا ہے۔

مسجد اقصیٰ کے ارد گرد ’ریل کار‘ کا خطرناک اسرائیلی منصوبہ

اسرائیلی حکومت کی طرف سے بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے لیے جس ریل کار منصوبے کی خبریں ذرائع ابلاغ میں آتی رہی ہیں اس کا نقشہ بھی سا