چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی مظالم

غرب اردن، بیت المقدس سے اسرائیلی فوج نے 9 فلسطینی گرفتار کرلیے

فلسطین کےمقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن مہم جاری ہے۔ کل جمعہ کو گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں نو فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

الشیخ راید صلاح کے خلاف نئے مقدمات چلانے کی نئی صہیونی سازش

قابض صہیونی ریاست نے پابند سلاسل بزرگ فلسطینی رہ نما اور اسلامی تحریک کے امیر الشیخ راید صلاح کے خلاف نئے مقدمات چلانے کے لیے نام نہاد تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔

اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطینیوں کے ہفتہ وار احتجاجی مظاہرے

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں گذشتہ روز اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، یہودی آباد کاری اور دیوار فاصل کے خلاف فلسطینی شہریوں کے ہونے والے پرامن احتجاجی مظاہروں کے دوران قابض فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی مظاہرین زخمی ہوگئے ہیں۔

فدائی حملے کا الزام، صہیونی فوج نے 16 سالہ فلسطینی بچہ شہید کردیا

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں جمعہ کی شام ایک فوجی چوکی کے قریب ایک 16 سالہ فلسطینی لڑکے کو گولیوں سے بھون ڈالا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر شہید ہوگیا۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، فلسطینی ڈائریکٹر تعلیم اور 10 طلباء گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے کریک ڈاؤن کے دوران ڈائریکٹر فلسطینی وزارت تعلیم سمیر جبریل اور 10 فلسطینی طلباء کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، فلسطینیوں کے حملے میں دو اسرائیلی فوجی زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں جمعہ کے روز قابض صہیونی فوج نے وحشیانہ کریک ڈاؤن کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقاممات پر منتقل کردیا ہے۔ گرفتار کیے جانے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ ادھر مقبوضہ غرب اردن کے شہرجنین میں قباطیہ کے مقام پر فلسطینیوں سے مسلح جھڑپ میں دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

زیرحراست فلسطینی بچوں کو ناقابل بیان اسرائیلی مظالم کا سامنا ہے

فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام محکمہ امور اسیران کے چیئرمین نے اسرائیلی حراستی مراکز میں ڈالے گئے فلسطینی بچوں بالخصوص بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے اسیر نونہالوں کو درپیش مظالم پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی قید خانوں میں بند فلسطینی بچوں کو ناقابل بیان مظالم کا سامنا ہے۔

اسرائیلی فوج کی نابلس میں تلاشی وگرفتاری مہم

قابض اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روز علی الصباح نابلس کے جنوبی علاقے کفر قلیل میں مختلف مقامات پر چھاپا مار مہم چلائی اور گھروں کی تلاشی لی۔

فلسطینی شہری اسرائیلی چیک پوسٹ پر گھنٹوں انتظار کے دوران جاں بحق

مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جنین کے عربہ قصبے سے تعلق رکھنے والا ایک فلسطینی شہری طولکرم کے نزدیک اسرائیلی فوجی ناکے پر گھنٹوں کے انتظار کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے وفات پاگیا۔

فلسطینیوں پر مظالم، عالمی برداری کا کردار شرمناک ہے: او آئی سی

اسلامی تعاون تنظیم ’او آئی سی‘ نے فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم، فلسطینیوں کے قتل عام اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کومنظم ریاستی دہشت گردی اور مذہبی انتہا پسندی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے صہیونی ریاست کے مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔