چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی قید

بزرگ فلسطینی اسرائیلی جیل میں 3 سال قید کے بعد رہا

اسرائیلی جیل میں قید ایک بزرگ فلسطینی یوسف ابو الخیر کو اس کی قید کی سزا پوری ہونے کے بعد گذشتہ روز رہا کیا گیا۔

فلسطینی اسیرہ 40 ماہ اسرائیلی قید میں رہنے کے بعد جیل سے رہا

اسرائیلی جیلوں میں مسلسل چالیس ماہ تک پابند سلاسل رہنے والی ایک فلسطینی خاتون سماجی کارکن بیان فرعون کو گذشتہ روز رہا کردیا گیا۔ بیان کا رہائشی تعلق بیت المقدس کے علاقے العیزریہ سے ہے۔ اسے اسرائیلی فوج نے چالیس ماہ قبل حراست میں لیا تھا۔

بیت لحم کے مضروب فلسطینی اسرائیلی قید میں جام شہادت نوش کر گئے

اسرائیلی جیل میں قید اکیس سالہ مضروب فلسطینی اسیر رائد الصالحی اتوار کے روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے داعی اجل کو لیبک کہہ گئے۔ رائد کو قابض اسرائیلی فوج کے اہلکاروں نے روان برس اگست میں فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا۔

فلسطینی شہری اسرائیلی قید سے 12 سال بعد رہا

اسرائیلی حکام نے مسلسل 12 سال تک قید رکھنے میں رکھنے کے بعد ایک فلسطینی شہری کو رہا کردیا۔

فلسطینی شہری اسرائیلی قید سے 15 سال بعد رہا

اسرائیل کی جیل میں قید ایک فلسطینی شہری کو 15 سال بعد رہا کیا گیا ہے۔ رہائی پانے والے فلسطینی شہری اسامہ مسلم شریتح کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے ہے۔

مریض فلسطینی اسرائیلی قید میں حراست کے 14 ویں سال میں داخل

اسرائیلی جیل میں قید فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے فلسطینی نوجوان ابراہیم خلیل محمد البیطار نے اپنی اسیری کے 13 سال مکمل ہونے کے بعد قید کے 14 ویں سال میں داخل ہو گئے ہیں۔