چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی قبضہ

نائل البرغوثی کو اہلیہ سے جیل میں ملاقات پر پابندی

قابض اسرائیلی حکام نے اسرائیلی جیلوں میں قید سب سے پرانے فلسطینی اسیر نائل البرغوثی کی اہلیہ کو ان کے خاوند سے ملنے پر پابندی لگا دی ہے۔

اسیران کی تنظیم نے اسیر نائل کی جان کی ذمہ داری اسرائیل پر ڈال دی

بین الاقوامی مہم برائے حمایت اسیران "تضامن" نے اسرائیلی جیل میں قید 32 سالہ اسیر نائل ابو عسال کی جان کی ذمہ داری اسرائیلی جیل انتظامیہ پر ڈال دی ہے۔

ملائیشیا میں القدس پر اسرائیلی قبضے کا جشن منانے کی کوشش ناکام

ملائیشیا کی وزارت داخلہ نے چین سے تعلق رکھنے والی ایک تنظیم کی جانب سے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر پر اسرائیلی قبضے کے 50 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے جشن منانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ چینی تنظیم ملائیشیا میں ایک جشن میلہ منعقد کرنا چاہتی تھی جس میں مقبوضہ بیت المقدس پر اسرائیلی قبضے کی حمایت کے لیے سرگرمیاں شامل تھیں۔

شہداء انتفاضہ کی تعداد 269 ہوگئی ،20 کے جسد خاکی اسرائیل کے قبضے میں!

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ یکم اکتوبر 2015ء کے بعد سے دسمبر 2016ء تک فلسطین میں جاری تحریک انتفاضہ القدس کے دوران صہیونی ریاستی دہشت گردی میں 269 فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

رواں سال کے دوران صہیونی فوج نے 960 فلسطینی املاک مسمار کیں:وزیراعظم

فلسطینی وزیراعظم رامی الحمد اللہ نے ایک بیان میں فلسطین میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مکانات کی مسماری کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر فلسطینی املاک کی مسماری روکنے کے لیے دباؤ ڈالے۔

برطانوی لیبرپارٹی کے سربراہ کافلسطین پراسرائیلی قبضہ ختم کرنےکا مطالبہ

برطانیہ کی ایک بڑی سیاسی جماعت لیبر پارٹی کے نو منتخب سربراہ جیرمی کوربین نے فلسطین پر اسرائیل کا قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے جلد از جلد فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا ہے۔

نجی املاک پر اسرائیلی قبضہ، فلسطینیوں کی جانب سے قانونی اعتراضات

قابض اسرائیل کی غیر قانونی طور پر قائم یہودی بستی عمونا کے قریب رہنے والے فلسطینی باشندوں نے ایک نئی درخواست دائر کی ہے جس میں اسرائیلی حکام کی جانب سے مزید پانچ پلاٹوں پر قبضہ کرنے پر اعتراض اٹھایا گیا ہے۔