جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی قبضہ

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینی صحافی کو الخلیل کے جنوب سے اغوا کر لیا

قابض صہیونی فوج نے جمعہ کی صبح الخلیل کے جنوب میں ام العرايس اور بئر العيد کے گاوں میں فلسطینی کسانوں اور انکے خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہونے والی ریلی میں شریک فلسطینی اور غیر ملکی کارکنوں اور صحافیوں پر حملہ کر دیا۔

اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں‌کو گولیاں مار کر شہید کردیا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں کفر نعمہ کے مقام پر اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر دو فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا۔ صہیونی فو کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلسطینیوں کو اس وقت گولیاں ماری گئیں جب انہوں‌ نے سڑک پر موجود فوجیوں کو گاڑی تلے روندنے کی کوشش کی اور پھرائو کیا گیا۔ گاڑی کی ٹکر سے دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے علاقے کا محاصرہ کرکے گھر گھر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

‘قبلہ اول کو یہودیانے اور تقسیم کرنے کے خطرات میں غیرمسبوق اضافہ’

بین الاقوامی القدس فائونڈیشن نے خبردار کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کو یہودیانے، اسے مسلمانوں سے خالی کرنے اور زمانی اور مکانی اعتبار سے تقسیم کرنے کی اسرائیلی سازشون میں غیرمسبوق اضافہ ہوا ہے۔

اسرائیلی قید خانوں میں فلسطینی اسیران کے قریب جیمر اور جاسوسی آلات نصب

اسرائیلی فوج نے جزیرہ نما النقب جیل میں فلسطینی قیدیوں کے اطراف میں خفیہ جاسوسی اور جیمر جیسے لیزر مواصلاتی آلات نصب کرنا شروع کیے ہیں جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

قطری رقوم کی آڑ میں اسرائیل کو بلیک میلنگ کی اجازت نہیں دے سکتے:حماس

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے اسرائیل کی نئی شرائط پر قطر سے 15 ملین ڈالر کی امداد کی تیسری قسط لینے سے انکار کردیا ہے۔حماس کا کہنا ہے کہ قطری رقوم کی آڑ میں صہیونی ریاست کو غزہ کے عوام کو بلیک میل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

عباس ملیشیا نے سیاسی بنیادوں پر 58 فلسطینی گرفتار کرلیے

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں عباس ملیشیا کا وحشیانہ کریک ڈائون جاری ہے جس میں دو روز کے دوران 60 کے قریب فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ گرفتار کیے جانے والوں میں زیادہ تر کا تعلق اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے ساتھ ہے۔

غزہ کی بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش،14فلسطینی زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی شمالی سرحد پربحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں پراسرائیلی فوج نے اندھا دھنا فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 14 شہری زخمی ہوگئے۔ یاد رہے کہ غزہ کی بحری ناکہ بندی توڑنے کی یہ گیارہویں کوشش تھی جسے صہیونی حکام نے ناکام بنا دیا۔

فلسطینیوں کا قتل عام، توسیع پسندی، سلامتی کونسل میں اسرائیل کی مذمت

عالمی سلامتی کونسل کے فلسطین سے متعلق خصوصی اجلاس کے دوران صہیونی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کےوحشیانہ قتل عام اور مقبوضہ عرب علاقوں میں جاری توسیع پسندی کی شدید مذمت کی ہے۔

اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے اطراف میں مزید کیمرے لگا دیے

اسرائیلی فوج اور پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس بالخصوص مسجد اقصیٰ کےاطراف میں بڑی تعداد میں خفیہ کیمرے نصب کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

نسلی دیوار کے خلاف غرب اردن میں فلسطینیوں کے ہفتہ وار مظاہرے

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں صہیونی ریاست کی طرف سے تعمیر کی گئی دیوار فاصل[نسلی امتیاز کی علامت دیوار] اور یہودی آباد کاری کے خلاف فلسطینیوں نے ہفتہ وار احتجاجی مظاہرے کیے۔