چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی قبضہ

اسرائیل نے غرب اردن میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا

قابض صہیونی حکومت کی طرف سے فلسطین کے علاقے غرب اردن کے علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ بڑھا دی ہے۔

اسرائیل کے غاصبانہ قبضے سے فلسطینیوں کو50 ارب ڈالر کا نقصان

اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قابض صہیونی ریاست کے فلسطینی علاقوں پرقائم غاصبانہ تسلط کے نتیجے میں 2000ء سے 2017ء تک فلسطینیوں کو 50 ارب ڈالر کے قریب نقصان پہنچ چکا ہے۔

اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں نومبر میں 43 فلسطینی شہید

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ نےاپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ نومبر کے دوران قابض صہیونی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران 43 فلسطینی شہریوں کو شہید کیا۔ ان میں سے 38 فلسطینی غزہ کی پٹی پر تین روز تک جاری رہنے والی جارحیت کے نتیجے شہید ہوئے۔

اسرائیلی مظالم کے خلاف اکتوبر میں فلسطینیوں کے 387 مزاحمتی حملے

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف فلسطینی شہری اپنی بساط کے مطابق دشمن کی جارحیت کا جواب دینے اور بے سروسامانی کے باوجود دشمن کا مقابلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

’80 سالہ فلسطینی قیدی اسرائیلی جیل سے علاج کے لیے اسپتال منتقل’

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں طویل عرصے سے قید عمر رسیدہ فلسطینی فواد الشوبکی کو آنکھوں کے آپریشن کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

آٹھ سال کےدوران دنیا بھر سے ایک لاکھ 80 ہزار یہودیوں کی اسرائیل منتقلی

اسرائیلی ریاست کےشعبہ "امیگریشن اتھارٹی" کے مطابق گذشتہ 8 سال کے دوران قریبا ایک لاکھ 80 ہزار یہودی پوری دنیا سے "اسرائیل" منتقل ہوئے۔

اسرائیل فلسطینی قیدی پرتشدد کو قانون کی آڑ میں چھپانے کی کوشش کررہا ہے

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیلی عقوبت خانے میں ایک فلسطینی شہری پروحشیانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ فلسطینی قیدی سامر عرابید کو دوران حراست غیرانسانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اسرائیلی انٹیلی جنس ادارے اور فوج اس جرم کو قانون کی آڑ میں چھپانے کی کوشش کررہےہیں۔

یہودی مذہبی تہوار پر غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی بھاری نفری تعینات

یہودیوں کے مذہبی تہوار کی آڑ میں مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

غیر جانب داری اور خاموشی اسرائیلی جارحیت کی حمایت کے مترادف ہے:الغانم

کویت کی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ) کے اسپیکر ڈاکٹرمرزوق الغانم نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ قابض اسرائیلی ریاست کے کے جرائم پرغیر جانبداری اور خاموشی جرائم کی حمایت کرنے کے مترادف ہے۔

طولکرم میں اسرائیلی فوئرنگ سے فلسطینی مزدور زخمی

طولکرم کے شمال میں دیوار علیحدگی کے ساتھ اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے فلسطینی مزدور زخمی ہو گیا ۔