فلسطین پر ناجائز قبضے کے خاتمے تک اسرائیل سے تعلقات قبول نہیں:اوآئی سی
منگل-25-اگست-2020
اسلامی تعاون تنظیم'او آئی سی' کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن العثیمین نے کہا کہ او آئی سی قضیہ فلسطین اور القدس کو اپنے فورم کا مرکزی تنازع قرار دینے کے اصولی موقف پر قائم ہے۔ اس حوالے سے او آئی سی کا موقف ہے کہ مسئلہ فلسطین تنظیم کی وحدت، اس کی قوت اور مشترکہ ایکشن کا ذریعہ ہے۔ او آئی سی کے تمام ارکان کا مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل،فلسطین پر اسرائیل کے ناجائز تسلط کے خاتمے اور فلسطینی قوم کےتمام آئینی اور مسلمہ حقوق کی فراہمی پر اتفاق ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ارض فلسطین پر صہیونی ریاست کے ناجائز قبضے کے خاتمے تک اسرائیل سے تعلقات قبول نہیں کیے جائیں گے۔