
اسرائیل: جنگی اہداف کے تعین کے لیے "آپریشنل بریگیڈ” تشکیل
منگل-26-اپریل-2016
اسرائیل میں ملٹری انٹیلی جنس کے ادارے "امان" جیسا ادارہ ہونے کے باوجود اسرائیلی فوج نے مخالفین کے خلاف جنگ اور جنگی اہداف کے تعین کے لیے "آپریشنل بریگیڈ" کے نام سے ایک نیا بریگیڈ تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس بریگیڈ کی اہم ترین ذمہ داریوں میں اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والے علاقائی محاذوں شام، لبنان، مصر کا جزیرہ سیناء اور فلسطین کے علاقے غزہ کی جانب سے درپیش خطرات اور ان کے تدارک کا تعین شامل ہے۔