جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کی جارحیت

الخلیل میدان جنگ بن گیا، اسرائیلی فوج کا نہتےفلسطینیوں پر وحشیانہ تشدد

جنوبی مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے شہر سعیر اور الفوار کیمپ میں قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران منگل کی صبح درجنوں فلسطینی اس وقت زخمی ہوگئے جب قابض فوج نے فلسطینیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

مزاحمتی فورسز کے قتل عام سے دشمن کے خلاف جنگ نہیں رکے گی:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے زور دے کر کہا ہے کہ دشمن اگر یہ سمجھتا ہے کہ اس کے قتل عام سے مزاحمت ختم ہو جائے گی تو یہ اس کی بہت بڑی بھول ہے۔ انہوں کہا کہ مزاحمت جاری ہے اور ہماری سرزمین سے اس قابض دشمن کے نکل جانے اور مقدسات کی آزادی سے پہلے نہیں رکے گی۔

غرب اردن میں پرامن مظاہرین پر اسرائیلی فوج کا حملہ، متعدد شہری زخمی

اسرائیلی قابض فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہرنابلس میں قریوت کے مقام پرفلسطینیوں کے احتجاجی مظاہرے پر براہ راست گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں کم سے کم ایک درکن فلسطینی شدید زخمی اور متعدد شہری انسوگیس کی شیلنگ کےباعث دم گھٹنے سے بےہوش ہو گئے۔

تین فلسطینیوں پر مسجد اقصیٰ میں داخلے پراسرائیلی پابندی

کل جمعہ کو اسرائیلی قابض حکام نے ایک صحافی سمیت القدس کے 3 باشندوں کو مسجد اقصیٰ سے پورے ایک ماہ کے لیےبےدخل کر دیا۔

اسرائیلی فوج کا البستان اور یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا

کل اتوار کو اسرائیلی قابض فوج نے قابض میونسپلٹی کے عملے کے ہمراہ مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب میں واقع قصبے سلوان کے البستان محلے پر ایک ایسے وقت دھاوا بول دیا جب درجنوں آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔ .

اسرائیلی فوج کا شعفاط کیمپ پر دھاوا، بیت المقدس میں نوجوانوں پر تشدد

کل ہفتے کے روز قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں شعفاط پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول دیا اور القدس کے نوجوانوں کو ان کی گاڑی کے اندر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

قابض فوج نے مسجد اقصیٰ سے نمازیوں کو باہر نکال دیا، معتکفین پر تشدد

پیر کی شام اسرائیلی قابض فوج نے مسلسل دوسرے روز بھی مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول کر نمازیوں کو طاقت کے ذریعے بے دخل کیا۔

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں بچے سمیت کئی شہری زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر اریحا کے جنوب مغرب میں عقبہ جبر کیمپ میں اسرائیلی قابض فوجوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران گولی لگنے سے ایک فلسطینی بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے رام اللہ میں 11 فلسطینی زخمی، دو گرفتار

پیر کی شام کو مقبوضہ مغربی کنارے کے وسط میں واقع رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع گاؤں بیت ریما میں قابض فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 11 نوجوان ربڑ کی گولیوں سے زخمی ہوگئے جب کہ اسرائیلی فوج نے سابق اسیر باسل البرغوثی اور اس کے والد کو گرفتار کر لیا گیا.

اسرائیلی فوج کی ’گرم موسم سرما‘ فوجی مشقیں

صہیونی قابض فوج نے ہفتے کی شام شمالی مقبوضہ فلسطین میں ہزاروں فوجیوں کی شرکت کے ساتھ جامع، وسیع اور حیران کن فوجی مشقوں کے آغاز کا اعلان کیا۔