
اسرائیلی فوج غزہ میں اپنی ہلاکتوں کو چھپا رہی ہے: اسرائیلی میڈیا
پیر-11-دسمبر-2023
اسرائیلی ریاست کے ذرائع ابلاغ نے غزہ کی پٹی میں مجاھدین کے ہاتھوں صہیونی فوج کو پہنچنے والے جانی اور مالی نقصانات کے بارے میں فوج کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار کو مشکوک قراردیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کو فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے مگر فوج اپنے نقصانات چھپا رہی ہے۔