جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوجی

فلسطینی مجاھدہ کا شیرخوار بیٹا گرفتاری میں رکاوٹ کیسے بنا؟

ایسا کوئی دن نہیں گذرتا جب فلسطین کے کسی نا کسی شہر، قصبے، محلے، کالونی یا گھر پر اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیاں نہ کی جا رہی ہوں۔ فلسطینی قوم قابض صہیونیوں کی طرف سے مسلط کردہ روز مرہ کی تلاشی کی وحشیانہ کارروائیوں کا سامنا کرتی ہے۔ بے گناہ شہریوں کو زد و کوب کیا جاتا، انہیں ہراساں کیا جاتا اور گرفتار کر کے جیلوں میں ان پر ظلم ڈھایا جاتا ہے۔

فلسطینیوں کے قاتل اہلکار کو بچانے کے لیے تین اسرائیلی فوجیوں کی خدمات

نہتے فلسطینیوں کے قتل میں ملوث صہیونی مجرموں کو بچانے کے لیے صہیونی فوج اور دیگر ادارے ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں۔ ایک فلسطینی لڑکے عبدالفتاح الشریف کے قتل میں ملوث اسرائیلی فوجی الیئور ازریے کو بچانے کے لیے بھی فوج میدان میں کود پڑی ہے۔

اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہری کازیتون کا باغ اجاڑ ڈالا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہربیت لحم وادی رحال کے مقام پر اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز ایک مقامی فلسطینی شہر کا زیتون کے ایک باغ پر حملہ کر کے دسیوں پھل دار پودے جڑوں سے اکھاڑ پھینکے۔

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک اور فلسطینی شہید

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں حوارہ چیک پوسٹ پر پانچ اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ قابض فوجیوں نے حسب معمول دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی نوجوان کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب اس نے یہودی فوجیوں پر چاقو سے حملے کی کوشش کی تھی۔

اسرائیلی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے غزہ میں دو فلسطینی زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کم سے کم دو فلسطینی نوجوان زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک اور فلسطینی شہید ، ایک زخمی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی قصبے الرام میں اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی کار پر فائرنگ کر کے اس میں سوار ایک فلسطینی کو شہید اور دوسرے کو زخمی کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے حسب معمول دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی کار سواروں کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب انہوں نے یہودی فوجیوں کو کار تلے کچلنے کی کوشش کی تھی۔

الخلیل میں اسرائیلی فوج کے 10 ایام میں 2400 فلسطینی گھروں پر دھاوے

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ گذشتہ 10 ایام سے الخلیل شہر کے محاصرے کے دوران صہیونی فوج نے 2400 فلسطینی گھروں پر دھاوے بول کر نہتے فلسطینیوں کو زدو کوب کیا ہے۔

غرب اردن میں دو بریگیڈ اضافی اسرائیلی فوجی نفری تعینات

فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں ایک یہودی اسکول کے پرنسپل کے قتل کے واقعے کے بعد غرب اردن میں دو بریگیڈ اضافی فوجی نفری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔