چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوجی

فلسطینی نوجوان کے قاتل کو برائے نام سزا دینے کی اسکیم تیار

گذشتہ برس اپریل میں فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہرالخلیل میں ایک زخمی فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کرنے کے جرم میں قید اسرائیلی فوجی اہلکار کو برائے نام سزا دینے کی اسکیم تیار کی جا رہی ہے۔

غزہ جنگ میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں کے رپورٹ سامنے لانے کا فیصلہ

اسرائیلی حکومت نے سنہ 2014ء میں فلسطین کے محصورعلاقے غزہ کی پٹی پرمسلط کی گئی اسرائیلی جنگ کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں کے جوابی حملوں میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے بارے میں اسٹیٹ کنٹرولر کی تحقیقاتی رپورت سامنے کانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیت المقدس میں اسرائیلی فوجیوں کو گاڑی تلے کچلنے کی کوشش

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ شام مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی نوجوان نے تیزی رفتار کار سے یہودی فوجیوں کو کچلنے کی کوشش کی تھی تاہم اس واقعے میں کوئی اسرائیلی فوجی زخمی نہیں ہوا۔

غزہ جنگ میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں کے رپورٹ سامنے لانے کا مطالبہ

اسرائیلی اخبارات نے انکشاف کیا ہے کہ سنہ 2014ء میں غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی جنگ کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں کے جوابی حملوں میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے ورثاء نے حکومت کو ایک نئی مشکل میں ڈال دیا ہے۔

جنگی مشقوں کے دوران اسرائیلی فوجی اہلکار ہلاک

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی زیرتسلط شامی علاقے وادی گولان میں حالیہ جنگی مشقوں کے دوران ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔

بحر احمر میں اسرائیلی فوج کی وسیع پیمانے پر جنگی مشقیں

اسرائیلی بحریہ کی بحر احمر میں گذشتہ روز سے وسیع پیمانے پر جنگی مشقیں جاری ہیں۔ ان مشقوں کے دوران سمندر میں مزاحمت کارروائیوں کی روک تھام کے طریقوں، ریسکیو اور فرضی زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کیے جانے کے تجربات کیے جا رہے ہیں۔

روٹی نہ دینے پر اسرائیلی فوجیوں کا فلسطینی شہری پر وحشیانہ تشدد

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے ایک نہتے فلسطینی شہری کو محض اس وجہ سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا کہ اس نے انہیں روٹی فروخت کرنے سے انکار کردیا تھا۔

اسرائیلی فوج کا القدس یونیورسٹی پرحملہ، طلباء سمیت 47 افراد زخمی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے میں ابو دیس کے مقام پر قائم القدس یونیورسٹی کے کیمپس پر اسرائیلی فوج نے دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں درجنوں طلباء اور اساتذہ زخمی ہوگئے۔

گھروں میں سوئے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 13 سالہ بچہ شہید

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں بدھ کی رات اسرائیلی فوج نے گھروں میں سوئے شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک تیرہ سالہ بچہ شہید اور متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔

فوجی مشقوں کے دوران دو اسرائیلی فوجی شدید زخمی

فلسطین کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہونے والی حالیہ فوجی مشقوں کے دوران اسرائیلی فوج کے دو اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ دونوں زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔