
غیر روایتی ہتھیاروں کا مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیلی فوج کی مشقیں
بدھ-22-نومبر-2017
اسرائیلی فوج نے غیر روایتی جنگ بالخصوص حیاتیاتی اور کیمیائی اسلحے کے حملوں سے نمٹنےکے لیے نئی مشقیں شروع کی ہیں۔ یہ مشقیں ایسے وقت میں شروع کی گئی ہیں جب عرب ممالک میں بھونچال کی کیفیت ہے اور صہیونی ریاست بھی خود کوغیرمحفوظ سمجھتی ہے۔ حال ہی میں اسرائیلی فوج کی طرف سے داخلی محاذ کو لاحق خطرات کے تناظر میں کئی روز تک فوجی مشقیں کیں۔ اس سے قبل اسرائیل سمیت کثیر الملکی مشقیں بھی اسرائیلی ریاست کی میزبانی میں کی گئیں۔