
گرفتار اسرائیلی خواتین فوجیوں کی باعزت واپسی
جمعرات-15-ستمبر-2016
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں سیکیورٹی کی ذمہ داریاں ادا کرنے والی فلسطینی اتھارٹی کی پولیس کی طرف سے صہیونی فوج کے ساتھ باہمی سیکیورٹی تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔ عباس ملیشیا نے گذشتہ روز فلسطینی شہروں میں گھسنے والی دو اسرائیلی خواتین فوجی اہلکاروں کی مہمان نوازی کے بعد انہیں پورے عزت واحترام کے ساتھ واپس ان کے کیمپوں میں پہنچا دیا۔