چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی غنڈہ گردی

حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی فیکٹری بٹالین کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوجی تنصیبات کو راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں دشمن کو جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔

وفا جرارقیدیوں کے خلاف قابض صہیونی جلادوں کے جرائم کی نئی گواہ

صہیونی قابض ریاست نے بیمار اور زخمی خاتون 49 سالہ وفا جرار کو 4 گھنٹے تک ایک فوجی جیپ کے اندر انسانی ڈھال بنائے رکھا حالانکہ وہ شدید زخمی ہونے کی وجہ سے بے ہوش تھی اور اسے کسی قسم کی طبی امداد فراہم نہیں کی گئی۔

اسرائیلی فوج نے رام اللہ کے مرکزی بازار کوآتش گیربموں سے راکھ کرڈالا

آج جمعرات کو اسرائیلی غاصب فوج نے غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں دراندازی کے دوران رام اللہ اور البیرہ شہروں کے مرکزی بازار کو آتش گیر بم برسا کرجلا کر راکھ کردیا۔

اسرائیلی پولیس کا روسی مسلمان کو تشدد کے بعد گرفتار کرلیا

پیر کے روز اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر سوق القطانین میں ایک روسی مسلمان کو گرفتار کرنے سے پہلے وحشیانہ حملہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

نورشمس کیمپ میں 52 گھنٹے مسلسل اسرائیلی دہشتگردی،14 شہری شہید

غرب اردن کےشمالی شہرطولکرم کے نور شمس کیمپ سے صیہونی قابض فوج کے جزوی انخلاء کے بعد ہفتے کی شام کو رونما ہونے والے ہولناک قتل عام میں 14 شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

اسرائیل نے ’یو این‘ ریلیف ایجنسی کے سربراہ کو غزہ جانے سے روک دیا

اسرائیل اپنے کاموں کے حوالے سے دنیا کی انوکھی ریاست مشہور ہے لیکن اس نے ایک تازہ اقدام ایسا کیا ہے کہ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ موجودہ عالمی نظام کو سرے سے ماننے کو بھی تیار نہیں ہے۔ اسرائیل نے پیر کے روز اقوام متحدہ کی ایجنسی ' اونروا' چیف کو غزہ میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔ اس سے پہلے اسرائیل اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل کرنے کو بھی کم تیار ہوتا ہے ۔

حماس کی غزہ میں الشفا ہسپتال کے ڈائریکٹر ،ڈاکٹروں کی گرفتاری کی مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے الشفاء ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابو سلمیہ اور ہسپتال میں موجود متعدد طبی عملے کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کی ایک نئی شکل قرار دیا ہے۔

اسرائیلی قابض فوج نے اسکول سے واپس ہونے والے9 بچوں کو گرفتار کرلیا

منگل کو اسرائیلی قابض فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل شہر کے تل رمیدہ سے 9 بچوں کو گرفتار کر لیا۔

فلسطینی خواتین کو برہنہ کرکے ہراساں کرنا صہیونی دہشت گردی ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں یہودی آباد کاروں اوراسرائیلی فوج کی طرف سے نہتے فلسطینیوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اریحا کےقریب مزاحمت کاروں کا یہودی آباد کاروں کی گاڑی پر حملہ

مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں اور ان کی املاک پر صیہونی قابض فوج کے حملے جاری ہیں، جب کہ مزاحمت کاروں نے کل جمعرات کی شام تک قابض فوج اور یہودی آباد کاروں پر جوابی حملے کیے۔