چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی عقوبت خانے

عقوبت خانوں میں‌ پابند سلاسل فلسطینیوں پر وحشیانہ تشدد

فلسطینی محکمہ امور اسیران نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج کے جلادوں کی بڑی تعداد نے ریمون نامی عقوبت خانے میں گھس کر وارڈ 4 میں قید فلسطینی اسیران کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

اسرائیلی عقوبت خانے، ایک سال میں 2155 فلسطینی بچوں کو اذیتیں دی گئیں

فلسطین میں اسیران کے امور پرنظر رکھنے والے ایک تجزیہ نگار نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ صہیونی فوج فلسطینی بچوں کو تحریک انتفاضہ کا سب سے بڑا محرک اور متحرک عوامل سمجھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گذشتہ برس اکتوبر کے بعد سے جاری تحریک انتفاضہ القدس کے دوران سب سے زیادہ فلسطینی بچوں کو انتقامی کارروائیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسرائیلی جیلوں میں قید 50 فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال

فلسطین میں انسانی حقوق اور اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے’کلب برائے اسیران‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی زندانوں میں انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران محمد، محمود البلبول اور مالکی القاضی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مزید 50 اسیران نے بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔