چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی عقوبت خانے

اسرائیلی عقوبت خانوں میں 19 فلسطینی غیرانسانی ماحول میں قید

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ نے کہا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں 19 فلسطینیوں کو غیرانسانی ماحول میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے جہاں انہیں بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔

اسرائیلی عقوبت خانے میں فلسطینی قیدیوں پر وحشیانہ تشدد کی ویڈیو جاری

اسرائیلی اخبار ’ہارٹز‘ کی ویب سائٹ پر پہلی بار ایک ایسی ویڈیو نشر کی گئی ہے جس میں اسرائیلی فوج کے درندہ صفت اہلکاروں کو جزیرہ نما النقب کی جیل میں گھس کس وہاں پرموجود نہتے فلسطینی قیدیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے دکھایا گیا ہے۔

جیل کی سختیاں بھی فلسطینی قیدیوں کو تحصیل علم سے نہ روک سکیں

اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کو جہاں صہیونی خون خوار جلادوں کے غیر انسانی سلوک کا سامنا ہے وہیں فلسطینی تمام تر مشکلات کے علی الرغم تحصیل علم کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتیں منوا رہے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق سال 2019ء اور 2020ء کے تعلیمی سیشن میں القدس اوپن یونیورسٹی کے تحت 25 فلسطینیوں نے گریجوایشن کا امتحان پاس کیا ہے۔

اسرائیلی زندانوں میں قید کینسر کا مریض فلسطینی رہا

اسرائیل کی ایک عدالت کے حکم پر جیل میں قید کینسر اور گردوں کی بیماری کا شکار فلسطینی نضال ابوعاھور کو رہا کردیا گیا۔

"اسرائیلی جیل میں بزرگ فلسطینی کی موت سوچا سمجھا قتل ہے”

اسرائیلی زندانوں میں مسلسل 27 سال قید کاٹنے والے بزرگ فلسطینی شہری سعدی الغرابلی کی دوران حراست شہادت پر فلسطینی مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

اسرائیلی جیل اسپتال میں 12 فلسطینی زندگی ۔ موت کی کشمکش میں

اسرائیل میں قیدیوں کے لیے برائےنام بنائے گئے اسپتال الرملہ میں اس وقت 12 فلسطینی بیمار داخل ہیں مگرانہیں وہاں پر جیل جیسے ماحول کا سامنا ہے اور کسی قسم کی طبی مدد فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔

قابض اسرائیلی حکام نے بھوک ہڑتالی فلسطینی قیدی پرپابندیاں عاید کردیں

قابض صہیونی ریاست کی'مجد' جیل میں قید ایک بھوک ہڑتالی فلسطینی جعفر ابراہیم محمد عزالدین پرصہیونی حکام نے نئی قدغنیں عاید کردی ہیں۔

اسرائیلی جیلوں‌میں قید 3783 فلسطینیوں‌نے امتحانات میں‌حصہ لیا

فلسطینی امور اسیران کے ترجمان عبدالناصر فروانہ نے کہا ہے کہ گذشتہ چار سال کے دوران اسرائیلی جیلوں میں قید 3 زہار 783 فلسطینیوں‌نے امتحانات میں حصہ لیا۔

صہیونی فوج کے ہاتھوں 2018ء کے دوران 1000 فلسطینی بچے پابند سلاسل

فلسطین میں اسیران اسٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں‌ بتایا گیا ہے کہ 2018ء کے دوران قابض فوج نے جہاں بڑی عمرکے فلسطینیوں کو حراست میں لیا وہیں کم عمر بچوں کی بھی ایک بڑی تعداد گرفتار کی گئی۔

اسرائیلی فوج کے کمانڈوز کا فلسطینی اسیران پر وحشیانہ تشدد

فلسطین میں انسانی حقوق کی ایک تنظیم کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ صہیونی فوج کے کمانڈوز نے "ریمون" جیل میں داخل ہو کر نہتے فلسطینی اسیران کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔