پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی عدالت

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی سماجی کارکن کو انتظامی حراست کی سزا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان سماجی کارکن کو اسرائیلی عدالت سے چھ ماہ کی انتظامی حراست کی سزا سنائی ہے۔ 25 سالہ مصعب عاکف اشتیہ کو ایک ہفتہ قبل نابلس سے حراست میں لیا گیا تھا۔

اسرائیلی عدالت سے بھوک ہڑتالی اسیران کو جبری خوراک دینے کی اجازت

اسرائیل کی سپریم کورٹ نے اسرائیلی جیلوں میں صہیونی انتظامیہ کے مظالم کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کی ہڑتال کا عزم توڑنے کے لیے انہیں جبری خوراک دینے کی اجازت دے دی ہے۔ دوسری جانب فلسطینی حلقوں نے صہیونی عدالت کے فیصلے کو ظالمانہ اور سفاکانہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اسرائیلی عدالت سے گرفتار فلسطینی دوشیزہ کی حراست میں توسیع کا حکم

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے حال ہی میں گرفتار کی گئی ایک چوبیس سالہ فلسطینی لڑکی سے مزید تفتیش کے لیے اس کی مدت حراست میں توسیع کر دی گئی ہے۔

اسرائیلی عدالت سے تین فسطینی نوجوانوں کو پانچ سے 10 سال قید کی سزائیں

اسرائیل کی مرکزی عدالت کی جانب سے کل منگل کو متعدد فلسطینی نوجوانوں کو سنگ باری کے الزامات کے تحت قید اور بھاری جرمانوں کی سنگین سزائیں سنائی ہیں۔

فدائی حملے میں معاونت کے الزام میں گرفتار فلسطینی اسرائیلی جیل سے رہا

اسرائیل کی مرکزی عدالت نے زیرحراست ایک فلسطینی شہری کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ فلسطینی شہری کو ڈیڑھ ماہ قبل حراست میں لیا گیا تھا۔ اس پرالزام تھا کہ اس نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں واقع ’’شرونہ‘‘ ہوٹل میں فدائی حملے میں ایک دوسرے فلسطینی نوجوان کی معاونت کی تھی۔

اسرائیلی عدالت میں دو فلسطینی نوجوانوں پر فرد جرم عاید

اسرائیل کی مرکزی عدالت میں دو فلسطینی نوجوانوں پر اسرائیلی فوجی اور شہری تنصیبات پر سنگ باری کے الزامات کے تحت فرد جرم پیش کی گئی ہے۔

اسرائیلی عدالت کا 100 ایکڑ فلسطینی اراضی پر غاصبانہ قبضے کا حکم

اسرائیل کی سپریم کورٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے جنوبی قصبے یطا میں فلسطینی شہریوں کی ملکیتی 100 ایکڑ اراضی قبضے میں لینے کا حکم دیا ہے۔ صہیونی سپریم کورٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ اراضی اسرائیلی ریاست کی ملکیت ہے اور اسے صہیونی ریاست کے مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی بچے کو ساڑھے چھ سال قید اور جرمانہ کی سزا

اسرائیل کی مرکزی عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے 14 سالہ فلسطینی بچے کو ساڑھے چھ سال قید اور 26 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی دوشیزہ کو چھ ماہ قید کی سزاء

اسرائیل کی مرکزی عدالت نے مقبوضہ فلسطین کے الناصرہ شہر سے تعلق رکھنے والی ایک فلسطینی لڑکی کو چھ ماہ قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی کو تین بار عمرقید، 60 سال اضافی قید کی سزا

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست فلسطینی شہری بلال ابو غانم کو یہودی بس میں فدائی حملے میں شہید بہاء علیان کے ساتھ معاونت کرنے کے الزام میں 3 بار عمر قید اور 60 سال اضافی قید کے ساتھ 19 لاکھ شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔