پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی عدالت

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی دوشیزہ کو چار ماہ قید بامشقت کی سزا

اسرائیل کی ایک مجسٹریٹ عدالت نے زیرحراست فلسطینی دوشیزہ ھالہ بیطار کو چار ماہ قید با مشقت کی سزا کا حکم دیا ہے۔

دنیا کے کم سن قیدی کا اسرائیلی عدالت میں ٹرائل جاری

اسرائیلی کی فوجی عدالتوں میں ایک بارہ سالہ فلسطینی بچے شادی فراح کے خلاف مقدمہ کی کارروائی جاری ہے۔ شادی فراح دنیا کا واحد قیدی ہے جو اس عمر میں بھی کسی فوجی عدالت کے ہاں مقدمہ کا سامنا کر رہا ہے۔ دنیا میں اس کے سوا اور کہیں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔

اسرائیل کی فوجی عدالت سے فلسطینی سماجی کارکن کو 10ماہ قید

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست فلسطینی سماجی کارکن انیس سالہ براء نوف العامر کو 10 ماہ قیداور 3 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔

اسرائیلی عدالت سے مریض عالم دین فلسطینی کی انتظامی قید کی تجدید

اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے حراست میں لیے گئے ایک مریض فلسطینی عالم دین قیدی الشیخ محمد احمد عادی کی انتظامی حراست میں مزید چار ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی اسیر کی انتظامی حراست میں چوتھی بار توسیع

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حمزہ طلال ابو سنینہ کو صہیونی فوج نے دو فروری 2015ء کو حراست میں لیا تھا اور گرفتاری کے بعد عدالت نے اسے چھ ماہ انتظامی قید میں رکھنے کا حکم دیا تھا۔ اس کے بعد ابو سنینہ کی انتظامی حراست میں مسلسل تین بار کی توسیع کی گئی ہے۔ گذشتہ روز دوبارہ اس کی مدت حراست میں مزید چارماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔

اسرائیلی عدالتوں سے 26 فلسطینیوں کو انتظامی قید کی سزائیں

اسرائیلی عدالتوں کی جانب سے گذشتہ روزہ 26 فلسطینی قیدیوں کو انتظامی حراست کی سزائیں سنائی گئیں۔ بعض قیدیوں کو دو ماہ اور بعض کو چھ ماہ قابل تجدید سزائیں سنائی گئی ہیں۔

اسرائیلی عدالت سے دو فلسطینی اسیران کی انتظامی قید کی تجدید

اسرائیل کی ایک مقامی عدالت نے زیرحراست دو فلسطینی اسیران کی انتظامی قید میں توسیع کی منظوری دی ہے۔ جزیرہ نما النقب کی جیل میں قید الخلیل شہر کے اسماعیل یوسف طمیزی کی مدت حراست میں تیسری بار توسیع کی گئی ہے۔

اسرائیلی عدالتوں سے پانچ فلسطینیوں کو قید وجرمانوں کی سزائیں

اسرائیل کی فوجی عدالتوں سے زیرحراست پانچ فلسطینی شہریوں کو مختلف مدت کی قید اور جرمانوں کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

اسرائیلی عدالت:15 سالہ فلسطینی بچے کو ساڑھے چھ سال قید ، جرمانہ کی سزا

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست 15 سالہ فلسطینی بچے معاویہ علقم کو ساڑھے سال قید اور 28 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔ علقم کی سزا کا آغاز 17 جولائی سے ہو گا۔

اسرائیلی عدالتوں سے ایک ماہ میں فلسطینی بچوں کو 88 ہزار شیکل جرمانے

اسرائیل کی فوجی عدالتوں کی جانب سے کم عمر فلسطینیوں کو قید کی سزاؤں کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانوں کی سزاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ مہینے [مئی] میں اسرائیل کی فوجی عدالتوں سے مجموعی طورپر 88 ہزار شیکل جرمانے کیے گئے۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 23 ہزار ڈالر سے زیادہ بنتی ہے