جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی عدالت

اسرائیلی عدالت سےفلسطینی رہ نما کو تین سال قید کی سزا

منگل کے روز قابض اسرائیل کی ایک نام نہاد عدالت نے بیت المقدس کے ایک ممتاز رہ نما الشیخ جمال صالح خضر مصطفی کو تین سال قید کی سزا سنائی۔

اسرائیلی فوجی عدالت سے فلسطینی خاتون کو چھ سال قید کی سزا

کل منگل کو اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے جنین کے مشرق میں الجلمہ گاؤں سے تعلق رکھنے والی قیدی یاسمین تیسیر عبدالرحمن شعبان (عمر40 سال) کو 6 سال قید اور 8000 شیکل جرمانے کی سزا سنائی۔

فلسطینی خاتون حنان برغوثی کو اسرائیلی عدالت سے انتظامی قید کی سزا

اسرائیلی ریاست کی ایک نام نہاد فوجی عدالت نے فلسطینی خاتون رہ نما 59 سالہ حنان صالح البرغوثی کو چار ماہ کی قابل تجدید انتظامی قید کی سزا سنائی ہے۔

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی قیدی کو عمر قید کی سزا

صیہونی ریاست کی ایک فوجی عدالت نے جمعرات کی صبح جنین کے قیدی احمد جمال قنبع کو عمر قید اور 26 سال اضافی قید کی سزا سنائی۔

اسرائیلی عدالت نے شہید معطان کا قاتل رہا کردیا

کل منگل کے روزمقبوضہ بیت المقدس کی نام نہاد اسرائیلی مجسٹریٹ عدالت نے آباد کار یحیل اینڈور کو رہا کر دیا جس پر دو ہفتے قبل رام اللہ کے مشرق میں واقع گاؤں برقہ میں قصی معطان نامی نوجوان کو قتل کرنے کا الزام تھا۔

برقہ میں جرائم میں ملوث ایک یہودی انتہا پسند عدالت نے رہا کردیا

کل منگل کو ایک اسرائیلی عدالت نے رام اللہ کے قریب واقع گاؤں برقہ میں چند روز قبل ایک فلسطینی نوجوان قصی معطان کو شہید کرنے میں ملوث مجرم کو رہا کردیا۔

بیمار فلسطینی نوجوان کو اسرائیلی عدالت سے 14 سال قید کی سزا

کل اتوار کو قابض اسرائیل کی نام نہاد مرکزی عدالت نے یروشلم کے قیدی قصی عبد علیان (24 سال) کو ساڑھے 14 سال قید کی غیر منصفانہ سزا سنائی۔

اسرائیل میں قید اردنی رکن پارلیمنٹ کے خلاف مقدمہ کی کارروائی شروع

اسرائیلی قابض ریاست کی عوفر فوجی عدالت نے گذشتہ اتوار کو اسمگلنگ کے مبینہ واقعے کے بعد اردن کے رکن پارلیمنٹ عماد العدوان کی گرفتاری کے معاملے پر غور کے لیے جمعرات کو سیشن منعقد کیا۔

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی خاتون کو 44 ماہ قید کی سزا

مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی ریاست کی مرکزی عدالت نے یروشلم سےتعلق رکھنے والی ایک خاتون قیدی 45 سالہ نہایا صوان کو44 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

اسرائیلی عدالت کا شہید فلسطینی الجعبری کا مکان مسمار کرنے کا حکم

کل اتوار کو قابض اسرائیلی ریاست کی ایک عدالت نےمقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہرالخلیل میں شہید محمد الجعبری (جن کی عمر35 سال تھی) کے گھر کو مسمار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔