چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی سیاست داں

اسرائیل مزید تقسیم کی طرف بڑھ رہا ہے: بینی گینٹز

"آفیشل معسکر کیمپ" اتحاد کے سربراہ اور قابض اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب "اسرائیل" تقسیم اور انتہا پسندی کی طرف بڑھ رہا ہے، سیاسی بلاکس کو عبور کرنے والی ایک مرکزی جماعت قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

علمی مقالہ: 2030 میں "اسرائیل” میں سیاسی استحکام کا مستقبل

سنہ 1996ء میں ڈینیئل کافمین نے دنیا کے ممالک میں سیاسی استحکام کے رجحان کو مقداری طور پر ماپنے کے لیے اپنا ماڈل پیش کیا تھا۔ اس لیے تحقیقی شعبہ نے اس پہلو میں کئی حوالوں سے توسیع کی ہے، جن میں سب سے اہم مرکزی اور ذیلی اشاریوں کی تعداد ہے۔ اس طرح استحکام کا رجحان تقریباً 350 اشاریوں تک پہنچ گیا۔ پھر پیمائش کو مرکزی طول و عرض کے سیاسی عدم استحکام کو ماپنے کے لیے تین طریقوں پرعمل کیا جانے لگا۔

جنرل بینی گانٹز نے خاموشی توڑ دی، نئی سیاسی جماعت کی تشکیل کا اعلان

اسرائیل کے سابق آرمی چیف جنرل بینی گانٹز نے خاموشی توڑتے ہوئے کل اتوار 27 جنوری کو ایک اہم اجلاس میں نئی سیاسی جماعت کی تشکیل کا اعلان کیا۔ انہوں نے اپنی سیاسی جماعت میں اسرائیل کے سابق فوجی سربراہان کو شامل کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

اسرائیلی سیاست دان اور ارکان پارلیمان روس کی جاسوسی کرتے رہے!

روس اور اسرائیل کے باہمی تعلقات اگرچہ دوستانہ رہے ہیں مگران میں کئی اتار وچڑھاؤ بھی آتے رہے ہیں۔ حال ہی میں اسرائیل کے ایک موقر عبرانی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ماضی میں اسرائیلی فوج کےجنرل، ارکان پارلیمان، سیاست دان اور انجینیر روس کے لیے جاسوسی کرتے رہے ہیں۔