پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی سازشیں

قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ رابطہ کرنا غداری اور دشمن سے تعاون تصور ہوگا: فلسطینی مزاحمت

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین غزہ میں فلسطینی مزاحمتی فورسز نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ دشمن کی طرف سے کسی دھوکے یا جعلی پیش کش کا شکار نہ ہوں اور دشمن کی طرف سے پھینکے گئے کسی بھی جال میں مت الجھیں کیونکہ دشمن اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے غزہ کے […]

مسجد اقصیٰ کی تقسیم کے حوالے سے اسرائیلی عہدیدار کے بیان کی شدید مذمت

فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کو تقسیم کرنے کا جو منصوبہ لیکوڈ پارٹی کے رکن عمیت ھلیوی کی طرف سے پیش کیا گیا ہے وہ اعلان جنگ اور ایک اشتعال انگیزاقدام ہے۔ فلسطینی اس طرح کی کسی بھی سازش کی بھرپور اور کھل کر مذمت کرتے ہیں۔

’اسرائیل تین منصوبوں سے مسجد اقصیٰ کو یہودیانے کی سازش کررہا ہے‘

بیت المقدس کے امور کے تجزیہ نگار اور محقق زیاد ابحیص نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل مسجد اقصیٰ کو یہودیانے اور اس کے اسلامی تشخص کو مٹانے کے لیے تین مختلف منصوبوں پرعمل پیرا ہے۔

حماس کا وجود ختم کرنے کی ہراسرائیلی چال الٹ گئی: بانی رہ نما

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے بانی رہ نما الشیخ ابراہیم الیازوری نے کہا ہے کہ اسرائیلی دشمن نے حماس کا وجود ختم کرنے کے لیے 32 سال کے دوران طاقت کا ہر حربہ استعمال کیا مگر صہیونی ریاست کی ہرچال الٹ ہوئی۔ اسرائیل حماس اور اس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کو ختم کرنے کی کسی بھی سازش اور منصوبے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔