
اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں فلسطینی نوجوان شہید
بدھ-26-مئی-2021
اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک اور فلسطینی شہری شہید ہوگیا۔ مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق منگل کے روز اسرائیلی فوجیوں کی کمانڈو یونٹ کے اہلکاروں نے ایک خفیہ آپریشن کے دوران غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ جام شہادت نوش کرگیا۔