چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی

5 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد غرب اردن اور القدس میں شٹرڈاؤن ہڑتال

کل بدھ کو اسرائیلی قابض افواج کے ہاتھوں پانچ شہریوں کی شہادت کے بعد مغربی کنارے اور بیت المقدس میں مکمل شٹرڈاؤن اور پیہہ جام ہڑتال کی گئی اور فلسطینی شہریوں کی طرف سے اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف غم وغصے کا اظہار کیا گیا۔

شہید تمیمی کی مدد کرنے کے الزام میں 3 فلسطینیوں پر فرد جرم عاید

عبرانی اخبار ’اسرائیل ہیوم‘ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی پبلک پراسیکیوشن نے 3 فلسطینیوں کے خلاف فرد جرم دائر کی ہےجن پر مبینہ طور پر شہید عدی التمیمی کی مدد کرنے کا الزام ہے۔عدی کو 8 اکتوبر کو مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں شعفاط چیک پوائنٹپرایک کارروائی کے بعد شہید کیا گیا تھا جس میں تمیمی کے حملے میں ایک اسرائیلی خاتون اہلکار ہلاک ہوگئی تھی۔

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، ایک ہفتے میں9 فلسطینی شہید

فلسطین میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک ہفتے کے دوران نو فلسطینی شہید اور دسیوں زخمی ہوگئے۔

فدائی حملے میں فلسطینی شہری شہید، اسرائیلی فوجی شدید زخمی

اسرائیلی فوج نے بدھ 2 نومبر کو اعلان کیا ہے کہ ایک فلسطینی حملہ آور کو اس کے ایک فوجی نے گولی مار کر شہید کر دیا جب اس نے رن اوور آپریشن کرنے کی کوشش کی۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینی شہری کی گاڑی کی ٹکر سے ایک فوجی شدید زخمی ہوا ہے۔

بیت المقدس:احتجاج کرنے والے فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج کی گولی مار دی

مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں واقع قصبے العیزریہ میں شہید برکات موسیٰ عودہ کے گھر کے نزدیک پیر کی شام اسرائیلی قابض فوج کے ساتھ جھڑپوں میں دو شہری زخمی ہوگئے۔

فلسطینی شہری کا فدائی حملہ، پانچ قابض فوجی زخمی، حملہ آور شہید

کل اتوار کو مغربی کنارے کے مشرق میں اریحا کے جنوب میں النبی موسیٰ گاؤں کے قریب ایک فلسطینی شہری نے اپنی گاڑی اسرائیلی فوجیوں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں 5 صہیونی فوجی زخمی ہو گئے جب کہ قابض فوجیوں نے حملہ آور کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

اسرائیلی بربریت میں مزید دو فلسطینی شہید

گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں مقبوضہ مغربی کنارےکے شمالی شہر نابلس میں مزید دو فلسطینی شہری شہیداور ایک زخمی ہوگیا۔ یہ فلسطینی نابلس میں حوارہ چوکی کےقریب پیش آیا۔

رواں سال کے دوران اسرائیلی دہشت گردی میں 29 فلسطینی بچے شہید

بچوں کے حقوق کےلیے کام کرنے والی عالمی تنظیم’ڈیفنس فار چلڈرن انٹرنیشنل – فلسطین’ نے اس سال کے آغاز سے لے کر آج تک مقبوضہ بیت المقدس سمیت مغربی کنارے میں اسرائیلی قابض افواج کے ہاتھوں 29 بچوں کے شہادت کی تفصیلات جاری کی ہیں، جن میں سے 10 جنین گورنری میں شہید کئےگئے۔

شادی کی تیاریوں میں مصروف فلسطینی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید

کل ہفتے کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ زخمی فلسطینی 32 سالہ رابی عرفہ رابی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ رابی عرفہ کو اسرائیلی فوج نے جمعہ کی شام قلقیلیہ میں چوکی نمبر 109 پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا جس کے بعد اسے شدید زخمی حالت میں فلسطین کے ایک سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ہفتے کی صبح وہ دم توڑ گیا۔

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں العروب پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 18 سالہ فلسطینی نوجوان شہید اور متعدد شہری زخمی ہوگئے۔