جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی دہشت گردی

اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں ایک فلسطینی شہید

نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طولکرم کے نزدیک منگل کے روز ایک اور فلسطینی کو گولی مار کر شہید کردیا۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس فلسطینی نے ایک فوجی کو چاقو گھونپنے کی کوشش کی تھی لیکن اس واقعے میں کوئی اسرائیلی زخمی نہیں ہوا ہے۔ جوابی کارروائی میں مشتبہ فلسطینی حملہ آور کو گولی ماری گئی جس کے نتیجے میں وہ جام شہادت نوش کرگیا۔

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی دہشت گردی،10 ماہ میں 51 شہری شہید

شہریوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی منظم ریاستی دہشت گردی ہرآنے والے سال میں پہلے کی نسبت زیادہ شدت کے ساتھ جاری وساری ہے۔ ایک تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے پہلے دس ماہ کے دوران قابض فوج نے سنہ 1948ء کے دوران قبضے میں لیے گئے فلسطینی شہروں میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 51 فلسطینی شہریوں کو گولیاں مار کر شہید کیا ہے۔

اسرائیلی دہشت گردی، ستمبر میں 13 فلسطینی شہید،170 زخمی ہوئے

فلسطین میں ایک تھینک ٹینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر 2016ء کے دوران قابض صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف ریاست دہشت گردی کا سلسلہ جاری رہا۔ گذشتہ ماہ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں کے نتیجے میں 13 فلسطینی شہید اور 170 زخمی ہوئے جبکہ سیکڑوں افراد کو حراست میں لیا گیا۔

بیت المقدس میں اسرائیلی دہشت گردی سے فلسطینی نوجوان شہید

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی علاقے میں قائم شعفاط پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی دہشت گردی، ایک شہری شہید،60 زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے جنوب میں واقع ’الفوار‘ پناہ گزین کیمپ میں نام نہاد تلاشی کی کارروائی کی آڑ میں شروع کی گئی وحشیانہ کارروائی میں اسرائیلی فوج نے ایک شہری کو شہید اور کم سے کم 60 کو زخمی کر دیا ہے۔ زخمیوں میں سے بیشتر کو گولیاں لگی ہیں، جس کے نتیجے میں ان کی حالت بھی تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

سال 2016کے پہلے خون آشام چھ ماہ میں 78 فلسطینی شہید، 3200 گرفتار

حسب سابق رواں سال بھی میں بھی مظلوم فلسطینی قوم کے کشت وخون کا سلسلہ بند نہ ہو سکا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کی جاری کردہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے چھ ماہ کے دوران اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران 78 فلسطینی شہریوں کو شہید کر دیا۔

اسرائیلی دہشت گردی، چھ ماہ میں 17 فلسطینی طلباء شہید کیے گئے

فلسطینی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں اب تک 17 فلسطینی طلباء اور طالبات کو شہید کیا جا چکا ہے۔

اسرائیلی دہشت گردی میں شہید فلسطینی بچہ سپردخاک، جنازے میں ہزاروں شریک

اسرائیلی فوج کی وحشیانہ ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں گذشتہ منگل کے روز شہید ہونے والے 15 سالہ فلسطینی بچے محمود بدران کو آبائی شہر رام اللہ البیرہ کے مقام پر سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ ننھے شہید کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت اور جنازے کو کندھا دیا۔

اسرائیلی دہشت گردی سے معذور نوجوان، موت جسے چھو کر گذر گئی

قابض اسرائیل اور اس کی درندہ صفت سپاہ میں مظلوم اور بے بس فلسطینی کیسے زندگی بسرکرتے ہیں، اس کی خبریں آئے روز اخبارات کی زینت بنتی ہیں۔ پرامن مظاہرین پر صہیونی فوجی طاقت کا کیسے وحشیانہ استعمال کرتے ہوئے نہتے شہریوں کو جان سے مارنے یا انہیں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے معذور بنا دیتے ہیں۔

میٹرک میں زیرتعلیم 15 فلسطینی بچے اسرائیلی دہشت گردی میں شہید

اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں فلسطین کا کوئی طبقہ ایسا نہیں جو براہ راست متاثر نہ ہو رہا ہو۔ ایسے لگتا ہے کہ صہیونی فوج ایک منظم حکمت عملی کے تحت فلسطینی شہریوں حتیٰ کہ چھوٹی جماعتوں کے طلباء طالبات کو بھی نشانہ بنا رہی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ سات ماہ کے دوران فلسطین میں جاری ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 15 فلسطینی طلباء شہید اور درجنوں زخمی ہوئے جب کہ ایک سو کے قریب بچوں کو حراست میں لیا گیا۔