جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی دہشت گردی

فلسطینی شہری دفاع کا شمالی غزہ میں اپنے عملےکو رسائی دینے کا مطالبہ

سول ڈیفنس نے بین الاقوامی برادری، اس کے انسانی ہمدردی کے اداروں، اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور اور ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی سے فوری طور پر مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس کے عملے کو شمالی غزہ میں انسانی ہمدردی کے فرائض انجام دینے کے لیے رسائی دی جا سکے۔

امریکہ سمیت کئی ممالک شمالی غزہ میں جاری قتل عام میں ملوث ہیں:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے شمالی غزہ کی پٹی میں جاری قتل عام اور نسل کشی کا ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل کے اتحادی ممالک کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے فلسطینیوں کےقتل عام اور نسل کشی کے جرم میں صہیونی ریاست کےساتھ اس کے اتحادی بھی ملوث ہیں۔

اسرائیل خطے مکمل جنگ میں گھسیٹنےسے بازرہے:ایران کی وارننگ

اسلامی جمہوریہ ایران نے صہیونی غاصب ریاست کو خبردار کیا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ کو ایک جامع جنگ میں گھسیٹنے سے باز رہے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیل کو خطے کو ایک مکمل جنگ میں گھسیٹنے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ لبنان میں اس کی کارروائیوں کا جواب ضرور دیا جائے گا۔

اسرائیلی بن گویر پر پل پڑے اور اسے تل ابیب کے ساحل سے بھگا دیا

جمعہ کو اسرائیلیوں نے صہیونی قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر کو تل ابیب کے ساحل سے اس وقت نکال دیا۔ ساحل پر جمع لوگوں نے اسے چیخ چیخ کر کہا کہ "تم قاتل ہو، تم دہشت گرد ہو، یہاں سے نکل جاؤ"۔

قابض فوج کا مسجد اقصیٰ میں خاتون پرتشدد، دو لڑکیاں اور نوجوان گرفتار

ہفتے کی شام کو قابض صہیونی فوج نے ایک فلسطینی خاتون پر حملہ کر کےاسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس دوران دو لڑکیوں اور دو نوجوانوں کو مسجد اقصیٰ کے دروازوں سے گرفتار کر لیا۔

جنوبی لبنان میں آٹھ افراد شہید،حزب اللہ کی میرون فوجی اڈے پر بمباری

جنوبی لبنان میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں آٹھ فلسطینی جن میں حزب اللہ کے 4 مزاحمت کار شامل ہیں شہید ہوگئے۔

اسرائیلی بمباری میں حزب اللہ کے تین کارکن شہید،جماعت کی جوابی کارروائی

اسرائیلی فوج نے لبنان میں تازہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے کم سے کم تین مزاحمت کار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی وزیر کا فلسطینی قیدیوں کو سرمیں گولی مار کرقتل کرنے کا مطالبہ

نام نہاد اسرائیلی ریاست کے کے قومی سلامتی کے انتہا پسند وزیر’ایتمار بین گویر‘ نے فلسطینی قیدیوں کو مزید کھانا دینے کے بجائے سر میں گولی مار کر موت کے گھاٹ اتارنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اس سے قبل جیلوں میں قیدیوں کی مزید گنجائش پیدا کرنے کے لیے پہلے موجود قیدیوں کو سزائےموت دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

اسرائیل نےرفح میں جارحیت وسیع کردی،9 لاکھ شہری دربہ در

اسرائیلی قابض افواج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے اور شہر میں گہرائی تک کارروائیاں شروع کردی ہیں۔دوسری طرف صہیونی غاصب فوج کی طرف سے زبردستی بے گھر کیے گئےفلسطینیوں کی تعداد 900000 تک پہنچ گئی ہے۔

نورشمس کیمپ میں 52 گھنٹے مسلسل اسرائیلی دہشتگردی،14 شہری شہید

غرب اردن کےشمالی شہرطولکرم کے نور شمس کیمپ سے صیہونی قابض فوج کے جزوی انخلاء کے بعد ہفتے کی شام کو رونما ہونے والے ہولناک قتل عام میں 14 شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔