جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی خودمختاری

امریکا: فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی خودمختاری کیلئے مدد روکنے کا بل پیش

امریکا کی مینیسوٹا سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹک امریکی نمائندے بٹی میک کولم نے کانگرس میں ایک بل پیش کیا ہے جس میں ارکان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فلسطینی علاقے مغربی کنارے پر اسرائیل کی عمل داری اور خود مختاری کے منصوبے کے لیے امریکا کی طرف سے کسی قسم کی مالی مدد نہ کی جائے۔ انہوں نے غرب کے اسرائیل سے الحاق کے صہیونی پروگرام کی مذمت کی اور کہا کہ اس مذموم منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے امریکا کسی قسم کی مدد نہ کرے۔

غرب اردن پر اسرائیلی خود مختاری پر مرحلہ وار عمل درآمد کیا جائے گا

اسرائیل کے توانائی کے وزیر یووال شنائنٹز نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتےہوئے کہا ہے کہ فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کو اسرائیل میں شامل کرنے کا پروگرام مرحلہ وار طریقے سے آگے بڑھایا جائے گا اور منصوبے کو ہرصورت میں مکمل کیا جائے گا۔

یورپی ممالک کا فلسطینی اراضی پراسرائیلی خودمختاری تسلیم نہ کرنےکااعلان

یورپی یونین کے ساتھ رکن ممالک نے سلامتی کونسل میں فلسطین اور مشرق وسطیٰ کے حوالے سے ہونےوالے ایک اجلاس میں اپنا متفقہ موقف پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے اور وادی اردن پر اسرائیل کی خود مختاری کو تسلیم نہیں کریں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل فلسطینی اراضی کے الحاق کے پروگرام پر قائم رہا تو صہیونی ریاست کےساتھ تعلقات خراب ہوسکتے ہیں۔

فلسطینی علاقوں پراسرائیلی خود مختاری، سلامتی کونسل کا اجلاس طلب

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارےاور وادی ردن پر اسرائیلی ریاست کی خود مختاری کے فیصلے پر رواں ہفتے سلامتی کونسل کا اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

غرب اردن پر اسرائیلی خود مختاری کے منصوبے کو آگے بڑھا رہےہیں: اشکنزئی

اسرائیلی وزیر خارجہ گیبی اشکنزئی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی حکومت غرب اردن اور وادی اردن سمیت دیگر فلسطینی علاقوں پر اپنی مکمل خود مختاری کےقیام پر تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جلد ہی غرب اردن پر اسرائیلی خود مختاری کا اعلان کریں گے۔

‘کرونا کی آڑ میں مسجد اقصیٰ پراسرائیلی خود مختاری کی کوشش خطرناک ہے’

فلسطین کے اسرائیلی امور کے ایک تجزیہ نگار اور دانشور نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی ریاست کرونا کی وبا پھیلنے کی بنا پر مسجد اقصیٰ کی کی بندشوں کے ذریعے قبلہ اول اور پورے القدس پر اپنا تسلط جمانے کی کوشش خطرناک ہے۔