چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی خلاف ورزیاں

بیت المقدس سے فلسطینیوں کی بے دخلی روکی جائے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس میں موجود فلسطینیوں کے مکانات مسمار کرنے اور ان کی جبری بے دخلی کی پالیسی ترک کرے۔

اسکول کے ملبے پر دھرنا دینے والے طلباء پر اسرائیلی فوج کی چڑھائی

نام نہاد جمہوریت کی علم بردار صہیونی ریاست فلسطینی قوم کے بچوں سے تعلیم کا حق بھی سلب کرنے کے ساتھ ساتھ ان سے احتجاج کا حق بھی سلب کررہی ہے۔

شہید فلسطینی ماہی گیرکا جسد خاکی ورثاء کے حوالے

اسرائیلی حکام نے دو ہفتے قبل غزہ کی پٹی میں سمندر میں ماہی گیری کے دوران اسرائیلی فوج کی گولیاں لگنے سے شہید ہونے والے فلسطینی کا جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے کر دیا ہے۔

صہیونی فوج کے ہاتھوں نومبرمیں انسانی حقوق کی 2321 پامالیاں

قابض صہیونی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق نومبر میں قابض صہیونی فوج نے انسانی حقوق کی 2321 بار پامالیوں کا ارتکاب کیا ہے۔

پولیس کی سیکیورٹی میں دسیوں یہودیوں کے قبلہ اول پر دھاوے

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے جاری ہیں۔ گذشتہ روز دسیوں یہودی آباد کاراسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کرنام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

عالمی عدالت انصاف میں اسرائیلی جرائم کے خلاف پٹیشن دائر

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیموں نے ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف میں ایک نئی پٹیشن دائر کی ہے جس میں فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے خلاف ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا معاملہ اٹھایا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہیدہ کی یادگاردوبارہ مسمار کرڈالی

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں نصب کی گئی ایک کم عمر فلسطینی شہیدہ بیان عسیلہ کی یادگاردوبارہ مسمار کرڈالی۔ شہیدہ کی یادگار گذشتہ اپریل میں بھی مسمار کی گئی تھی مگر فلسطینی شہریوں نے اسے دوبارہ بنا لیا تھا۔

کفر قدوم مارچ پر اسرائیلی فوج کا حملہ، نوجوانوں کے ساتھ جھڑپیں

مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے قلقلیہ کے قصبے کفر قدوم میں یہودی آبادکاری کے خلاف پر امن مارچ پر اسرائیلی فوج کے حملے کے بعد فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کا سلسلہ چل نکلا۔