چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی خلاف ورزیاں

اسرائیلی جیل میں حماس کے اسیران سے ملاقاتوں پر پابندی

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ صہیونی حکام نے انتقامی پالیسی کے تحت غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' سے منسلک خاندانوں پر جیلوں میں قید ان کے اقارب سے ملاقات پر دو سال سے پابندی عاید کر رکھی ہے۔

اسرائیلی فوج نے غرب اردن سے 23 فلسطینی گرفتار کرلیے

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں آج بدھ کو اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 23 فلسطینیوں کوحراست میں لینے کے بعد جیلوں میں ڈال دیا۔ تلاشی کی آڑ میں فلسطینیوں کےگھروں میں لوٹ مار کی گئی اور نقدی وزیورات کی بڑی مقدار لوٹ لی گئی۔ ادھر غزہ کی پٹی کے ساحل کے قریب سمندر میں فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد کشتیوں کو نقصان پہنچا۔

اسرائیل کا ریاستی جبر، فلسطینی کو اپنا مکان خود مسمار کرنے پرمجبور!

قابض صہیونی ریاست کے ظلم وتشدد اور جبر کے دیگر حربوں میں فلسطینیوں کو انہی کے ہاتھوں بنے بنائے گھر مسمار کرنے پرمجبور کیا جانا بھی ہے۔ گذشتہ روز قابض صہیونی حکام نے ریاستی جبر کی بدترین مثال قائم کرتے ہوئے بیت المقدس میں ایک فلسطینی سے اس کا مکان اسی کے ہاتھوں مسمار کرادیا۔

اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کے پانی کے پائپ بھی غصب کرلیے

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے وادی اردن میں بردلہ کے مقام پر موجود پانی کے پائپ بھی چھین لیے۔

اسرائیلی فوج کا الخلیل کے گورنر کے گھر پر دھاوا، توڑپھوڑ اور لوٹ مار

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے جنوبی شہر الخلیل کے گورنر کامل حمید کے گھر پر دھاوا بولا اور گھر میں گھس کرخواتین اور بچوں کو زدو کوب کرنے کے ساتھ قیمتی سامان کی توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی۔

فلسطینیوں کا اسرائیلی خلاف ورزیوں کے خلاف تل رمیدیا میں مظاہرہ

درجنوں فلسطینیوں نے تل رمیدیا میں اسرائیلی خلاف ورزیوں کے خلاف عظیم الشان مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق درجنوں فلسطینیوں نے جمعرات کی رات مغربی کنارے کے قدیم شہر الخیل کے قربی علاقے تل رمیدیا میں حالیہ دنوں میں ہونے والی اسرائیلی خلاف ورزیوں سے تنگ آتے ہوئے عظیم الشان مظاہرہ کیا۔

عید کے روز کفرقاسم میں فلسطینیوں کے گھرمسمار کرنے کا اسرائیلی اعلان

اسرائیل کی ایک مجسٹریٹ عدالت نے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقے کفرقاسم میں فلسطینی شہریوں کے چار مکانات عید کے روز مسمار کرنےکا حکم دیا ہے۔

مئی: اسرائیلی فوج فلسطین میں انسانی حقوق کی 2651 پامالیوں کی مرتکب

قابض صہیونی فوج کے ہاتھوں مئی 2018ء کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں انسانی حقوق کی ماپالیوں کے 2651 واقعات رپورٹ ہوئے۔

وادی اردن کے نواحی علاقے سے پانچ فلسطینی خاندان بے دخل

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے وادی اردن کے شمالی علاقے حمصہ الفوقا میں رہائش پذیر پانچ فلسطینی خاندانوں کو فوری طورپر علاقہ خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، ایک درجن روزہ دار گرفتار

فلسطین کےمقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں مزید گیارہ فلسطینی روزہ داروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔