جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی حکومت

نیتن یاہونے گیلنٹ کوبرطرف کرکے یسرائیل کاٹز کو وزیر دفاع مقرر کردیا

نام نہاد صہیونی ریاست کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے یوآو گیلنٹ کو وزارت دفاع کے عہدے سے برطرف کرتے ہوئے ان کی جگہ وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز کو اسرائیل میں نیا وزیر دفاع مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ گیدعون ساھر کو نیا وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔

نیتن یاہوایک نئی جنگی کونسل بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں:اسرائیلی میڈیا

اسرائیلی میڈیا کے مطابق قابض اسرائیلی ریاست کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو غزہ پر نسل کشی کی جنگ کو منظم کرنے کے لیے ایک نئی جنگی کابینہ کی تشکیل کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

اسرائیلی ایمرجنسی حکومت کے وزیر گیڈون ساعر مستعفی

"اسرائیل نیشنل رائٹ" پارٹی کے سربراہ گیڈون ساعر نے پیر کی شام اسرائیلی ہنگامی حکومت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔

القدس کو یہودیانے کے نتائج کی وارننگ، مسجد اقصیٰ میں اعتکاف کی اپیل

مقبوضہ بیت المقدس کی سرکردہ شخصیات نے مسجد اقصیٰ اور اسلامی مقدسات کو نشانہ بنانے کی یہودی سازشوں کے سنگین نتائج کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے فلسطینیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حج کے ایام میں مسجد اقصیٰ میں اعتکاف کریں تاکہ قبلہ اول کو یہودیوں اور مسلمانوں میں تقسیم کرنے کی مذموم صہیونی سازش کو ناکام بنایا جا سکے۔

فلسطینی مزاحمت کے باعث زندگی تھک ، ہماری ریاست برباد ہو چکی

ایک اسرائیلی مصنف اور دانشور نے فلسطینی کمانڈو آپریشنز کی وجہ سے صہیونی ریاست میں زندگی کی مشکلات کا اعتراف کرتے ہوئے اس نے موجود حالات پر سخت ناپسندیدگی کا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ مزاحمت کے نتیجے میں اسرائیل ایک تباہ شدہ ریاست بن چکی ہے، اس میں زندگی گذارنا بہت تھکا دینے والا ہے۔

بیشرصہیونی "بین گویر” کی کارکردگی سے مایوس،قوم پرستی کا الزام

اسرائیل کے انتہا پسند ​اور کٹرمذہبی نظریات کے حامل قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر کو وزارت کا قلم دان سنھبالے ابھی چند ہفتے ہی گذرے ہیں کہ اسرائیلی عوام ان سے نالاں ہوگئے ہیں۔

ہزاروں صیہونیوں کے نیتن یاہو حکومت کے خلاف مظاہرے

ہفتے کی شام ہزاروں صہیونیوں نے "تل ابیب" کے مرکزمیں بنجمن نیتن یاہو کی سربراہی میں دائیں بازو کی نئی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ دائیں بازو کی انتہا پسند حکومت عدلیہ کے فیصلوں میں مداخلت کررہی ہے اور اس کی وجہ سے ملک میں عدالتی نظام کم زور ہو رہا ہے۔

قابض اسرائیل ’انخلا ‘ کے قانون کوآگے بڑھانے کے لیے سرگرم

نئی قابض حکومت "منتقلی اور علاحدگی کے قانون" سے متعلق قوانین کے ایک پیکیج پر بات چیت کرنے اور مقبوضہ مغربی کنارے میں بستیوں کی درجنوں غیرآئینی کالونیوں کو آئینی شکل دینے پر کام کر رہی ہے۔

اسرائیل کی انتہا پسند حکومت نے حلف اٹھا لیا، حماس کا مزاحمت کا اعلان

سخت گیر اسرائیلی رہنما بن یامین نتن یاہو انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعتوں سے اتحاد کے بعد ایک بار پھر اقتدار میں آگئے ہیں جس کے بعد فلسطین میں کشیدگی میں اضافے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

نیتن یاہو کی قیادت میں اسرائیل کی نئی حکومت کا آج اعلان متوقع

توقع ہے کہ نامزد صیہونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو آدھی رات سے پہلے نئی حکومت کا اعلان کریں گے جس کے بعد وہ اپنی چھٹی حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائیں ہیں۔