چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی حملے

اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ میں مجاھدین کے مراکز پروحشیانہ بمباری

اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں مجاھدین کے متعدد مراکز پر جمعرات کو تازہ حملے کیے ہیں جن میں بڑے پیمانے پر مادی نقصان ہوا ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی۔

غزہ میں چار مقامات پر اسرائیلی فضائی حملے

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی جانب سے تین روز سے جاری حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز اسرائیلی فوج نے غزہ میں چار مقامات پر فضائی حملے کیے ہیں جب کہ صہیونی فوج غزہ میں باربار درندازی کر رہی ہے۔ دوسری جانب مزاحمت کاروں نے ہاون راکٹوں سے دشمن پر حملے کیے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، خاتون شہید، بچوں سمیت کئی افراد زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی تازہ جارحیت کے نتیجے میں ایک خاتون شہید اورتین بچوں سمیت متعدد شہری زخمی ہو گئے۔

اسرائیل نے جنگ بندی توڑ دی، غزہ پر فضائی حملے جاری، متعدد افراد زخمی

اسرائیلی فوج کی جانب سے سنہ 2014ء کو مصر کی ثالثی کے تحت طے پائی جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئےغزہ پرحملے جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آج جمعرات کو بھی علی الصباح مشرقی غزہ کی الزیتون کالونی میں ایک فیکٹری پربمباری کی جس کے نتیجے میں ایک معمر شہری سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔