چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی حملے

سال 2018ء میں اسرائیلی حملوں میں 295 فلسطینی شہید، 29 ہزار زخمی

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے'اوچا' کی طرف سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ‌ میں بتایا ہے کہ رواں سال کے دوران اسرائیلی فوج کی منظم ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 295 فلسطینی شہری شہید اور 20 ہزار زخمی ہوئے۔

فلسطینی صحافیوں پراسرائیلی حملے قابل مذمت ہیں: انسانی حقوق گروپ

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے صہیونی ریاست کی طرف سے فلسطینی صحافیوں کو دانستہ طورپر نشانہ بنائے جانے کی پالیسی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین میں آزادی اظہار رائےکو طاقت سےدبانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

اسرائیلی جنگی طیاروں کے غزہ میں 8 مقامات پر میزائل حملے

قابض اسرائیلی فوج نے بدھ کو علی الصباح غزہ کی پٹی میں متعدد مقامات پر فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے مراکز پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

شام میں اسرائیلی حملے ننگی جارحیت ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے اسرائیل کی طرف سے شام میں وحشیانہ بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے شام کی خود مختاری پر ننگی جارحیت قرار دیا ہے۔

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی 13 مقامات پر شدید بمباری

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر ہفتے کی شام اور اتوار کو علی الصباح شدید بم باری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دمشق کے بین الاقوامی ہوائی ڈے پر اسرائیلی حملہ

اسرائیل نے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے میں واقع فوجی نوعیت کے اہداف پر جمعرات کی صبح پانچ فضائی حملے کئے ہیں۔

غزہ کی پٹی پراسرائیلی فوج کے ایک درجن مقامات پر زمینی اور فضائی حملے

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج نے سوموار کی شام ایک درجن کے قریب مقامات پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

صہیونی فوج کے 9 ایام میں فلسطینی شہریوں کے گھروں پر185 دھاوے

رواں سال کے آغاز پرصہیونی فوج کی طرف سے فلسطینی شہریوں کے گھروں پر دھاووں میں غیرمعمولی اضافہ سامنے آیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال کےپہلے نو دنوں میں قابض صہیونی فوجیوں نے غرب اردن اور بیت المقدس میں شہریوں کے گھروں پر 185 بار دھاوے بولے، توڑپھوڑ کی اور درجنوں فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد تفتیشی مراکز منتقل کیا۔

اسرائیلی حملے کے خطرات کے جلو میں امدادی قافلے غزہ کی جانب رواں دواں

بین الاقوامی خواتین سیاسی اور سماجی کارکنوں کی کوششوں سے فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کے عوام تک امدادی سامان پہنچانے کے لیے بھیجے گئے دو امدادی بحری جہاز اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں مگر جیسے جیسے وہ غزہ کی طرف بڑھ رہے ہیں صہیونی فوج کی طرف سے حملے کا خطرہ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ اگر اسرائیلی فوج کی جانب سے امدادی جہازوں کو روکا نہ گیا تو وہ آج بدھ کی شام یا کل صبح تک غزہ کے ساحل پر لنگر انداز ہو جائیں گے۔

اسرائیلی فوج کے غزہ پر فرضی فضائی حملے، جنگی طیاروں کی نچلی پروازیں

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر فرضی فضائی حملے کیے ہیں۔ اسرائیل کے ایف 16 جنگی طیاروں کی نچلی پروازیں بھی مسلسل جاری ہیں جن کے نتیجے میں مقامی آبادی میں سخت خوف وہراس پایا جا رہا ہے۔