جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی حراست

اسرائیلی فوج کے چھاپے، رکن اسمبلی سمیت 14 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں آج بدھ کو اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کاروائیوں کے دوران فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن سمیت کم سے کم 14 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

فلسطینی شہید کے والد کی اسرائیلی حراست میں چار دن کی توسیع

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست ایک فلسطینی شہری اور شہید کے والد شفیق الحلبی کی مدت حراست میں مزید چار روز کی توسیع کی اجازت دینے کے بعد انہیں تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

اسرائیلی جیلوں میں بیمار اسیران کی تعداد 1800 ہوگئی

فلسطینی اتھارٹی کے ایک عہدیدار کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں بیمارفلسطینی قیدیوں کی تعداد بڑھ کر 1800 ہوگئی ہے۔ ان اسیران میں سے 120 افراد کسی ایسے عارضے میں مبتلا ہیں جس میں باقاعدہ میڈیکل چیک اپ کی ضرورت رہتی ہے۔

اسرائیلی حراست گاہوں میں قید 8 فلسطینی اسیری کے نئے برسوں میں داخل

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی جیلوں میں قید 8 فلسطینی کل 28 مئی 2016 بروز ہفتے کو اپنی اسیری کے نئے برسوں میں داخل ہوئے ہیں۔

’جیل سے رہائی ملی مگر تعلیم حاصل کرنے کی اجازت نہیں‘

اسرائیلی حکام نے سابق فلسطینی اسیرہ اور سماجی کارکن پر نئی پابندیاں عاید کرتے ہوئے اسے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں قائم ’’بیرزیت‘‘ یونیورسٹی میں حصول علم کا سلسلہ جاری رکھنے سے روک دیا ہے۔