چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی جیل

اسرائیلی جیل میں قید تین فلسطینی سگے بھائیوں نے بھوک ہڑتال شروع کر دی

فلسطین میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی جیل میں پابند سلاسل تین فلسطینی سگے بھائیوں نے قید تنہائی میں ڈالے جانے کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔

فلسطینی شہری اسرائیلی جیل سے رہائی کے ایک ہفتے بعد دوبارہ گرفتار

فلسطین میں انسانی حقوق کے حلقوں کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی شہری کو جیل سے رہائی کے ایک سال بعد دوبارہ حراست میں لے لیا ہے۔

فلسطینی شہر ی اسرائیلی جیل سے ایک سال بعد رہا

اسرائیلی حکام نے ایک سال سے زاید عرصے سے انتظامی حراست کے تحت قید میں رکھے ایک فلسطینی کارکن کو رہا کر دیا ہے۔

اسرائیلی جیل سے رہائی کے بعد بیت المقدس کے چار شہری گھروں پر نظر بند

اسرائیل کی مجسٹریٹ عدالت کی طرف سے رہا کیے گئے بیت المقدس کے چار باشندوں کو ان کے گھروں میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی جیل سے رہائی پر حماس رہ نما کا شاندار استقبال

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت کے حکم پر ایک سال سے جیل میں قید اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نما الشیخ نزیہ ابو عون کو رہا کر دیا گیا ہے۔ ابوعون کی رہائی گذشتہ روز عمل میں لائی گئی، جہاں اسرائیلی جیل سے انہیں ایک قافلے کی شکل میں آبائی شہر جنین کے جبع قصبے لایا گیا۔

اسرائیلی عدالت سے تین فلسطینی اسیران کو قید اور جرمانہ کی سزائیں

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت کی طرف سے تین فلسطینی شہریوں کو قید اور بھاری جرمانوں کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

اسرائیلی جیل میں قید زخمی فلسطینی کی حالت خطرے سے باہر

اسرائیلی فوج کی قید میں موجود ایک زخمی فلسطینی شہری کی حالت اب قدرے بہتر ہے اور وہ خطرے سے باہر بتائے جاتے ہیں۔

اسرائیل جیلوں میں 14 سال تک قید رہنے والے فلسطینی شہری کی رہائی

اسرائیلی فوج نے چودہ سال تک قید وبند میں رکھنے کے بعد ایک فلسطینی شہری کو گذشتہ روز رہا کر دیا۔

اسرائیل کی فوجی عدالت سے فلسطینیوں کو قید اور بھاری جرمانے کی سزائیں

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت کی جانب سے حراست میں لیے گئے کئی فلسطینی شہریوں کو قید اور جرمانہ کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

اسرائیلی جیلوں میں دو فلسطینی اسیران کی 15 دن سے بھوک ہڑتال جاری

قابض صہیونی فوج کی جانب سے انتظامی قید میں ڈالے گئے دو فلسطینی اسیران مجد ابو شملہ اور حسن ربایعہ نے بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ دونوں بھوک ہڑتالی اسیران کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے میثلون اور یعبد قصبے سے ہے اور وہ گذشتہ 15 دن سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔