چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی جیل

’اسرائیلی جیل میں فلسطینی شہری کی شہادت کو24 گھنٹے چھپایا گیا‘

فلسطینی محکمہ امور اسیران نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ اور فوج نےجیل کی اسپتال میں مجرمانہ غفلت کے نتیجے میں شہید ہونےوالےفلسطینی نوجوان کی شہادت کی خبر کو چوبیس گھنٹے تک خفیہ رکھا گیا

فلسطینی سماجی کارکن 17 روزہ حراست کے بعد اسرائیل جیل سے رہا

اسرائیلی فوج نے زیرحراست فلسطینی خاتون سماجی کارکن کو گذشتہ روز جیل سے رہا کردیا۔

غزہ کے 49 شہریوں کی اسرائیل جیل میں قید پیاروں سے ملاقات

گذشتہ روز فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 49 فلسطینی شہریوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم اسرائیل کی ’رامون‘ جیل میں قید اپنے پیاروں سے ملاقات کی۔

فلسطینی صحافی کی اسرائیل جیل میں دوسری باری بھوک ہڑتال شروع

اسرائیل کی ایک عدالت کی جانب سے زیرحراست فلسطینی صحافی محمد اسامہ القیق کو دوبارہ چھ ماہ کے لیے انتطامی حراست کی پالیسی کے تحت پابند سلاسل کیے جانے پر القیق نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔

فوج کے دھاووں کے بعد اسرائیلی جیل میں کشیدگی، ایک کمرہ نذرآتش

اسرائیل کے جزیرہ نما النقب میں قائم صحرائی جیل ’نفحہ‘ گذشتہ روز پیدا ہونے والی کشیدگی بدستور قائم ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی کمانڈو یونٹوں’الماسٹاڈا‘ اور ’الیاماز‘ کے مسلح اہلکاروں کی طرف سے جیل پر دھاوے اور قیدیوں کو زد و کوب کیے جانے کے واقعے کے بعد جیل میں کشیدگی پیدا ہوئی اور قیدیوں نے جیل کے کمرہ نمبر دو کو آگ لگا دی تھی۔

حماس رہ نما اسرائیلی جیل سے 14 ماہ قید کے بعد رہا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کے یعبد قصبے کے رہائشی الشیخ عدنان حمارشہ کو اسرائیلی جیل میں14 ماہ قید کے بعد رہا کردیا گیا۔ 50 سالہ حمارشتہ کی رہائی گذشتہ شام عمل میں لائی گئی تھی۔

الشیخ راید صلاح اسرائیلی جیل سے رہائی کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل

اسرائیلی فوج نے نوماہ سے پابند سلاسل بزرگ فلسطینی رہ نما اور اسلامی تحریک کے امیر الشیخ راید صلاح رہا کردیا ہے۔

اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی کی اسیری کے 15 سال مکمل

اسرائیلی جیلوں میں قید ایک فلسطینی اسیر مجاھد رمزی رسمی صادق ابو خضر بشارات اسیری کے 15 سال مکمل کرنے کےبعد 16 ویں سال میں داخل ہوگئے ہیں۔

بیمار فلسطینی کی اسرائیلی جیل میں حالت مزید تشویشناک

فلسطین میں انسانی حقوق اور اسیران کی بہبود کے لیے کام کرنے والے ادارے کی طرف سےجاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایک مریض فلسطینی اسیر ایاس الرفاعی کی حالت مزید ابتر ہوگئی ہے۔

2016ء میں صہیونی فوج کے ہاتھوں 32 بچیوں سمیت 208 فلسطینی خواتین گرفتار

فلسطین میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ایک ادارے نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ سال 2016ء کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی خواتین کی گرفتاری کے واقعات میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ برس اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہروں سے 32 نابالغ بچیوں سمیت 208 خواتین کو حراست میں لیا۔ گرفتار کی جانے والی خواتین میں معمر خواتین اور شیرخوار بچوں کی مائیں بھی شامل ہیں۔