چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی جیل

اسرائیلی جیلوں کو الخلیل اور النقب منتقل کرنے کی تیاری

اسرائیلی حکومت نے ملک کے وسطی علاقوں میں قائم جیلوں کی اراضی خالی کرنے اور وہاں پر یہودی آباد کاروں کے لیے کالونیوں کی تعمیر کے لیے جیلوں کو الجلیل اور جزیرہ نما النقب منتقل کرنے کی تیاری شروع کی ہے۔

حماس کار کن کی اسرائیل جیل سے 14 سال بعد رہائی

اسرائیلی حکام نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی نوجوان کو چودہ سال قید میں رکھنے کے بعد رہا کردیا۔

فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں اسیری کے 16 ویں سال میں داخل

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید غرب اردن کے شمالی شہر نابلس سے تعلق رکھنے والا ایک فلسطینی اپنی اسیری کے 16 ویں برس میں داخل ہو گیا ہے۔

سابق فلسطینی وزیر اسرائیلی جیل سے ایک سال بعد رہا

اسرائیلی حکام نے سابق فلسطینی وزیر برائے امور اسیران وصفی قبہا کو گذشتہ روز ایک سال کے بعد جیل سے رہا کردیا۔

جسمانی معذور مگرآہنی عزم اسرائیلی زندانوں کا فلسطینی قیدی

فلسطین کی آزادی کے لیے غاصب دشمن کے خلاف جدو جہد کرتے ہوئے دشمن کی قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے ہزاروں آہنی عزم فلسطینیوں کی اپنی اپنی داستان عزیمت ہے۔ تا ابد ظالم اور مظلوم کی کہی جانے والی ان حقیقی داستانوں میں تاریخ اسیر منصور موقدہ کو بھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔

اسرائیلی زندانوں میں قید 17% فلسطینی اسیر امراض کا شکار

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل 1200 فلسطینی شہری متعدد امراض کا شکار ہیں۔ یہ تعداد کل اسیران کا 17 فی صد ہے۔

اسرائیلی انتظامیہ کی طرف سے 30 فلسطینیوں کو انتظامی حراست کی سزائیں

اسرائیلی حکام کی طرف سے زیرحراست 30 فلسطینیوں کو انتظامی حراست کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

فلسطینی صحافی نو ماہ اسرائیلی جیل میں قید کےبعد رہا

اسرائیلی فوج نے نو ماہ سے انتظامی قید کے تحت زیرحراست فلسطینی صحافی ادیب الاطرش کو رہا کر دیا۔

دو سگے فلسطینی بھائی اسرائیلی زنداں میں اسیری کے 26 ویں سال میں داخل

اسرائیلی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل دو سگے بھائی ابراہیم اغباریہ اور محمد اغباریہ قید کے 25 سال مکمل کرنے کے بعد اب چھبیسویں سال میں داخل ہوچکے ہیں۔ اخباریہ برادران اپنی زندگی کی مسلسل پچیس بہاریں صہیونی زندانوں کی تاریک کوٹھڑیوں میں گذار چکے ہیں۔

اسرائیلی جیل سے 15 سال بعد رہا، فلسطینی چند منٹ بعد دوبارہ گرفتار

اسرائیلی جیل میں 15 سال تک مسلسل قید رہنے والے ایک فلسطینی شہری کو اسرائیلی فوج نے اس کی رہائی کے محض چند منٹ کے بعد دوبارہ حراست میں لے کر کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ ادھر بیت المقدس میں رہائی پانے والے فلسطینی شہری کے استقبال کے لیے کیمپ لگانے کے الزام میں دو فلسطینی نوجوانوں کو ان کے قصبے سے بے دخل کردیا گیا ہے۔