چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی جیل

اسرائیل جیل میں ایک ماہ سے بھوکے پیاسے فلسطینی پر غشی کے دورے

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی جیل میں ایک ماہ سے قید تنہائی کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے ایک فلسطینی قیدی کی حالت تشویشناک ہے اور اس پرغشی کے دورے پڑنے لگے ہیں۔

اسرائیل کا جیلوں میں موبائل فون جیمر لگانے کا فیصلہ

اسرائیلی حکومت نے جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کو موبائل کے استعمال سے روکنے کے لیے جیلوں میں جیمر نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے کروڑوں شیکل کی مالیت سے جدید جیمر خریدے جا رہے ہیں۔

بھوک ہڑتالی دو فلسطینی اسیر جیلوں میں زندگی اور موت کی کمشکش میں!

اسرائیل کی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے دو فلسطینی قیدیوں عیاد الھریمی اور مالک القاضی کے بارے میں اطلاعات ملی ہیں کہ ان کی حالت نہایت تشویشناک ہے۔

اسرائیل:فلسطینی قیدی جانوروں کی طرح ٹرکوں میں ڈال کر دوسری جیل منتقل

فلسطین میں سرکاری محکمہ امور اسیران کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے ’’ریمون‘‘ نامی ایک جیل پر چھاپہ مارا اور وہاں سے 100 فلسطینی قیدیوں کو نہایت ذلت آمیز طریقے سے بھیڑ بکریوں کی طرح فوجی ٹرکوں میں ٹھونس کرایک دوسری جیل منتقل کیا گیا۔ قیدیوں نے منتقلی کے اس ظالمانہ عمل پر سخت احتجاج کیا ہے۔

اسرائیلی حکام کی ایک روز میں 37 فلسطینیوں کو انتظامی قید کی سزائیں

اسرائیلی حکام نے کل کو زیرحراست 37 فلسطینیوں کو انتظامی قید کی سزاؤں کے نوٹس جاری کیے۔ ان میں سے بعض فلسطینیوں کو پہلے ہی سے انتظامی قید میں رکھا گیا ہے جن کی مدت حراست میں دوبارہ توسیع کی گئی ہے۔

اسرائیل کی 2 جیلوں میں 13 فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال جاری

اسرائیل کی دو جیلوں ’ریمون‘ اور ’ایچل‘ میں بارہ فلسطینی اسیران نے اپنے ساتھی بلال کاید کی انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ خود بلال کاید بھی مسلسل ڈیڑھ ماہ سے اپنی بلا جواز انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال پرہیں اور ان کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔

اسرائیلی جیلوں میں قید صحافیوں کی رہائی کیلیے عالمگیرمہم چلانے کااعلان

فلسطین کے نیشنل پریس کلب نے اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل 21 فلسطینی صحافیوں کی رہائی کے لیے عالمی گیر مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔

فلسطینی شہری اسرائیل قید سے 15 سال کے بعد رہا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کو اسرائیلی حکام نے 15 سال قید میں رکھنے کے بعد گذشتہ روز رہا کردیا۔

چودہ سالہ فلسطینی بچی اسرائیلی جیل سے تین ماہ بعد رہا

اسرائیلی حکام نے ایک چودہ سالہ فلسطینی بچی نوران احمد البلبول کو تین ماہ مسلسل حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا جس کے بعد وہ بیت لحم میں اپنے گھر پہنچ گئی ہے۔

چار بچوں کی ماں فلسطینی خاتون کو اسرائیلی جیل میں انتظامی قید کی سزا

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ اسرائیلی حکام نے ایک 34 سالہ فلسطینی اسیرہ صباح محمد فرعون کو چھ ماہ کے لیے انتظامی حراست کی سزا کا حکم دیا ہے۔ اسرائیلی جیل انتظامیہ کے اس فیصلے کے بعد انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت قید فلسطینی خواتین کی تعداد چار ہو گئی ہے۔