چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی جیل

اسرائیلی جیلوں میں قید دو فلسطینیوں کی 9 دن سے بھوک ہڑتال جاری

اسرائیلی جیلوں بلا جواز اور خلاف قانون انتظامی قید میں ڈالے گئے دو فلسطینی شہریوں نے گزشتہ نو دن سے انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔

فلسطینی اسرائیلی جیل میں اسیری کے 32 ویں سال میں داخل

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کی جیل میں پابند سلاسل فلسطینی 58 سالہ محمد الطوس اسیری کے 31 ویں سال پورے کرنے کے بعد 32 ویں سال میں داخل ہو چکا ہے۔

اسرائیل جیلوں میں قید تین فلسطینی 12 سال بعد رہا

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حکام نے تین فلسطینیوں کو 10، 11 اور 12 سال قید میں رکھنے کے بعد گذشتہ روز رہا کر دیا۔

بھوک ہڑتالی فلسطینی نوجوان کی اسرائیلی جیل میں حالت نازک، اسپتال منتقل

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کے تحت قید بھوک ہڑتالی فلسطینی محمود البلبول کی طول بھوک ہڑتال کے نتیجے میں حالت تشویشناک ہو چکی ہے جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

صہیونی فوج نے خفیہ طور پر انتظامی حراست کی سزائیں دینا شروع کر دیں

فلسطینی شہریوں کی جانب سے انتظامی حراست کے خلاف احتجاجاً بھوک ہڑتال کی پالیسی اختیار کرنے کے بعد صہیونی انتظامیہ نے ایک نیا حربہ اختیار کیا ہے اور فلسطینی اسیران کی انتظامی حراست کی سزاؤں کے فیصلے خفیہ طور پر جاری کیے جاتے ہیں۔ فلسطینی اسیران کو ان فیصلوں کے بارے میں آگاہ نہیں کیا جاتا۔

فلسطین میں تعلیمی سال کا آغاز، 350 طلباء صہیونی زندانوں میں

فلسطین میں 28 اگست 2016ء سے نئے تعلیمی سال کا آغاز ہو گیا ہے جس میں لاکھوں طلباء وطالبات اپنے تعلیمی سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔ اس دوران صہیونی ریاست کی دہشت گردی کے نتیجے میں فلسطینی طلباء کو سنگین نوعیت کی مشکلات کا بھی سامنا ہے۔ مگر سب سے زیادہ باعث تشویش یہ امر ہے کہ 350 فلسطینی طلباء صہیونی زندانوں میں پابند سلاسل ہیں جنہیں صہیونی فوج نے ایک سازش کے تحت تعلیم سے محروم کرنے کے لیے جیلوں میں ڈال رکھا ہے۔

قیدیوں پر تشدد کے خلاف فلسطینی اسیران نے جیل کو آگ لگا دی

اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی انتظامیہ اور فوج کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف تنگ آمد بہ جنگ آمد کے مصداق سخت احتجاج پر مجبور ہیں۔ گذشتہ روز فلسطینی اسیران نے صحرائی جیل ’’نفحہ‘‘ کے وارڈ نمبر 1 میں آگ لگا دی جس کے نتیجے میں ایک کمرہ جل کرخاکستر ہو گیا۔

فلسطینی اسیران سے عزیز و اقارب کی ملاقاتیں

قابض صہیونی فورسز کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے اسیران کے 41 عزیز و اقارب نے غرب اردن کی ’’نفحہ‘‘ جیل میں ان سے ملاقات کی۔

سابق فلسطینی وزیر اسرائیلی جیل سے سات ماہ بعد رہا

اسرائیلی جیلوں میں سات ماہ تک انتظامی حراست میں رہنے والے سابق فلسطینی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ انجینیر عیسیٰ الجعبری کو رہا کر دیا گیا۔

فلسطینی شہری اسرائیلی جیل میں اسیری کے 22 ویں سال میں داخل

اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل 48 سالہ فلسطینی عبدالناصر عیسیٰ نے اپنی اسیری کے 21 سال مکمل کرنے کے بعد قید کے 22 ویں سال کا آغاز کر دیا ہے۔