چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی جیلوں میں تشدد

قابض فوج کا بیمار قیدی ناصر ابو حمید کی جلد رہائی سے انکار

کینسر کے مرض میں مبتلا قیدی ناصر ابو حمید کے کیس کا جائزہ لینے والی خصوصی صہیونی کمیٹی نے جمعرات کو راملہ میں اپنا اجلاس منعقد کیا۔ کمیٹی نےقیدی کی صحت کی نازک حالت کے باوجود ان کی جلد رہائی کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

فلسطینی قیدی کی خود سوزی کی کوشش کے بعد رامون جیل میں کیشدگی

اسرائیلی "رامون" جیل میں اتوار کی شام کو ایک فلسطینی قیدی کی خود سوزی کی کوشش سے اس کے جھلسنے کے بعد جیل میں شدید تناؤ اور شدید کشیدگی پائی جا رہی ہے۔قیدی نے قید تنہائی کو جلا دیا تھا۔ اس تنہائی کو مسلط کرنے پر قابض ریاست کے بہ طوراحتجاج خود کو آگ لگائی۔

اسرائیلی جیل میں قید تنہائی کے شکار فلسطینی کی حالت تشویشناک

آج پیر کو فلسطینی اسیران امور کے کمیشن کے مطابق اسرائیل کی بدنام زمانہ جیل ایشل میں قید تنہائی میں ڈالے گئے فلسطینی ایھم کممجی جیلروں کے ظالمانہ سلوک کی وجہ سے تشویشناک حالت میں ہیں اور ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔

اسرائیلی فوجی عدالت سےدو فلسطینیوں کو سات اور آٹھ سال قید کی سزائیں

اسرائیل کی فوجی عدالت نے مقبوضہ فلسطینی شہری حیفا سے تعلق رکھنے والے دو فلسطینی شہریوں20 سالہ آدم اسکافی کو 8 سال اور یزن حرب کو سات سال قید کی سزا سنائی ہے۔

صحافیہ لما غوشہ کی اسرائیلی قید میں توسیع

سوموار کے روزاسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے بیت المقدس کی خاتون صحافی لما غوشہ کی حراست میں مزید دو دن کی توسیع کر دی، جو کہ زیر التواء تفتیش ہے۔

اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی خاتون قیدی دینا جرادات اسپتال منتقل

ہفتے کے روز قابض اسرائیلی حکام نے قیدی دینا جرادات کو اسپتال منتقل کیا۔ وہ ہائیڈروسیفالس کا شکار ہے۔

بدنام زمانہ جیل دامون میں فلسطینی خواتین قیدیوں سےغیرانسانی سلوک

اسرائیل کی ’دامون‘ نامی بدنام زمانہ جیل میں قید فلسطینی خواتین قیدیوں کے ساتھ غیرانسانی سلوک روا رکھے جانے کے لرزہ خیز واقعات سامنے آئے ہیں۔

دوران تفتیش زیر حراست فلسطینی العرابید کی حالت مزید بگڑ گئی

اسرائیل کے کثیر الاشاعت عبرانی اخبار 'ہارٹز' نے انکشاف کیا ہے کہ پہلے سے تشدد کا شکار فلسطینی سامر العرابید کو اسپتال سے جیل منتقل کیے جانے کے بعد صہیونی جلادوں نے اس پر دوبارہ تشدد شروع کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تفتیش کی آڑ میں قیدی کے ساتھ ناروا سلوک کی وجہ سے اس کی حالت مزید بگڑ گئی ہے۔

اسرائیلی جیل میں 90 فلسطینی اسیران کو زنجیروں میں جکڑ کر رکھا گیا

کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ جزیرہ نما النقب کی صحرائی جیل میں پابند سلاسل 90 فلسطینی اسیران کو رات بھر ان کی کوٹھڑیوں میں زنجیروں میں باندھ کر رکھا جاتا ہے۔

اسرائیلی زندانوں میں کشیدگی اور مانیٹرنگ دو سب سے بڑے مسائل

اسرائیلی زندانوں میں ویسے تو صہیونی حکام نے طرح طرح کی انتقامی کارروایاں مسلط کر رکھی ہیں مگر جیلوں میں کشیدگی اور صہیونی حکام کی مانیٹرنگ دو اہم ترین مسائل ہیں اور یہ مسائل اسرائیل کی بیشتر جیلوں میں ہیں۔