پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی جنگ

اسرائیل نے غزہ میں نسل کشی کی جنگ کے اخراجات کی رپورٹس کی اشاعت روک دی

مقبوضہ بیت المقدس – مرکزاطلاعات فلسطین قابض اسرائیلی اخبار ’ہارٹز‘ نے کہا ہےکہ قابض حکومت کی جانب سے غزہ کی پٹی اور لبنان پر جنگ کے اخراجات کے بارے میں ماہانہ رپورٹیں شائع کرنے سے روکنا "حکومتی اخراجات پر نظر رکھنے اور جنگ کی حقیقی لاگت کو سمجھنے کی صلاحیت کو کمزور کر دیتا ہے”۔ […]

لبنان: اسرائیلی جنگ کی باقیات فن پاروں میں تبدیل!

جنگ اپنے جلو میں تباہ کاریوں اور ہولناک یادوں کے سوا انسان کے لیے کچھ نہیں لاتی۔ صہیونی ریاست کی جانب سے بھی پڑوسی ملکوں پر کئی جنگیں مسلط کی گئیں اور ان کی ہولناک یادیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

مویشیوں کی ضبطی ۔۔۔ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جنگ کا نیا حربہ!

فلسطینی قوم غاصب صہیونی فوج، پولیس اور ریاست کے دیگر اداروں کی جانب سے ہمہ نوع مظالم کا سامنا کر رہی ہے۔ فلسطینی شہریوں کی اراضی پرغاصبانہ قبضے، املاک کی لوٹ مار، مکانات مسماری، فلسطینی املاک یہودیوں کو دلانے کی سازشوں کے بعد غرب اردن کے شہری اسرائیلی جنگ کی ایک نئی شکل کا بھی سامنا کرنے لگے ہیں۔

اسرائیلی جنگ کے باعث غزہ میں 70 ہزار فلسطینی بے گھر ہوئے: یو این

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2014ء کے وسط میں اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ کے نتیجے میں 70 ہزار فلسطینی بے گھر ہوئے، جن میں سے آج بھی ہزاروں افراد اپنے گھروں کی چھت سے محروم ہیں۔