چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی جرائم

اسرائیلی جرائم بے نقاب کرنے والوں کے خلاف مقدمات کے قیام کا قانون

قابض صہیونی ریاست کی طرف سے اپنے فوجی کو فلسطینیوں کے خلاف جرائم پر تحفظ فراہم کرنے کے لیے نت نئے نئے قوانین وضع کیے جا رہے ہیں۔ ایسا ہی ایک نیا نام نہاد قانون پارلیمنٹ میں بحث کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔ اس نام نہاد قانون کے تحت صہیونی فوج کے جرائم بے نقاب کرنے والوں کے خلاف مقدمات چلائے جاسکیں گے۔

جنین: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی نوجوان شہید

قابض اسرائیلی فوج نے جنین اور اس کے مہاجر کیمپ پر دھاوا بول کر فلسطینیوں نوجوانوں کے ساتھ پر تشدد جھڑپوں کا سلسلہ شروع کردیا جس کے نتیجے میں دو فلسطینی نوجوان شہید جبکہ دیگر تین زخمی ہوگئے۔

غرب اردن میں عرب بہروپئے اسرائیلیوں کی بھرمار

اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں عرب پہروپیوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔ صہیونی حکام کا دعوی ہے کہ اس کے ذریعے مقبوضہ علاقوں میں ان افراد تک رسائی میں مدد ملے گی جو کسی نہ کسی طور مقبوضہ فلسطین 'اسرائیل' کے طول وعرض میں لگنے والی آگ کے ذمہ دار ہیں۔ اسرائیل کئی روز تک تباہ کن آگ پر قابو پانے میں اپنی ناکامی پر پردہ پوشی کے لئے فلسطینیوں کو اس واقعہ میں ملوث کرنے کے لئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہا ہے۔

عالمی عدالت میں اسرائیلی جرائم بے نقاب کرنے پر خاتون کو قتل کی دھمکیاں

بین الاقوامی فوج داری عدالت ’’آئی سی سی‘‘ میں سنہ 2014ء کی غزہ کی پٹی پرمسلط کی گئی اسرائیلی جنگ کے دوران صہیونی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالیوں کے شواہد فراہم کرنے والی فلسطینی انسانی حقوق کارکن کو مبینہ طورپر اسرائیلی خفیہ اداروں کی طرف سے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

اسرائیلی جرائم عالمی عدالت انصاف میں لیجانے پر فلسطینی کمیشن کا اجلاس

فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کو بین لاقوامی عدالت انصاف میں لے جانے کے لیے قائم کردہ فلسطینی قومی سپریم فالو اپ کمیشن کا اجلاس گذشتہ روز صائب عریقات کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے صہیونی مظالم کو عالمی فورمز پر اٹھائے جانے کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔