چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی جرائم

اسرائیلی جرائم کے کیسز پر فیصلے سے قبل عالمی عدالت انصاف میں تعطیلات

عالمی فوج داری عدالت نے فلسطینی اراضی میں صہیونی ریاست کے جرائم پر کوئی فیصلہ دینے سے قبل سالانہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

5 سال میں اسرائیلی فوج نے 44000 فلسطینی خواتین کو جرائم کا نشانہ بنایا

فلسطین میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ایک ادارے کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ پچھلے پانچ سال کے دوران اسرائیلی فوج نے 44 ہزار فلسطینی خواتین کو سنگین جرائم کا نشانہ بنایا۔

عالمی عدالت انصاف میں اسرائیلی جرائم کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز

فلسطینیوں‌ نے عالمی فوج داری عدالت میں اسرائیلی ریاست کے جرائم کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں بیرون ملک فلسطینیوں کی پیپلز کانگرس نے لندن میں وکلاء یونین کے دفتر میں اپنی طرف سے وکیل کے لیے درخواست دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد فلسطینی قوم پر اسرائیلی ریاست کے جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے عالمی عدالت میں تحقیقات کا آغاز کرانا ہے۔

ملائیشیا سمٹ اسرائیلی جرائم کے ٹرائل کے مطالبے کےساتھ اختتام پذیر

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں 18 دسمبر سے21 دسمبر 2019ءکے دوران منعقد ہونے والی اسلامی سربراہ کانفرنس اس اعلان کے ساتھ اختام پذیر ہوگئی ہےکہ کانفرنس میں شریک ممالک عالمی برادری کےساتھ مل کر فلسطینی قوم کے حقوق کے لیے جدو جہد جاری رکھیں گے۔ کانفرنس میں فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیلی ریاست کے منظم جنگی جرائم کا نوٹس لینے اور جرائم کی تحقیقات کرکے قصور واروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

ٹرمپ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم میں برابر کا مجرم ہے: جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے غیرجانبدار تحریک کی فلسطین کمیٹی کے اجلاس میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ "فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی ریاست کے جرائم میں برابر کا شریک ہے۔

اسرائیلی جرائم پر رد عمل آتش فشاں بن کرپھٹ سکتا ہے: اسلامی جہاد

اسلامی جہاد نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینی قوم کے خلاف قابض اسرائیل کے جرائم کا تسلسل اور مسلسل جارحیت خطے میں آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہے۔

کفر قدوم میں اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان زخمی

مغربی کانرے میں قلقیلیہ کے مشرق میں کفر قدوم قصبے میں قابض صہیونی فوج کے ساتھ پر تشدد جھڑپوں کے دوران ایک فلسطینی نوجوان بری طرح زخمی ہو گیا۔

اسرائیلی جرائم کی پوچھ گچھ نہ ہونا تشویشناک ہے: یو این

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی غیر قانونی توسیع پسندی پرصہیونی ریاست کا محاسبہ نہ ہونے سے فلسطینی اراضی غصب کرنے کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔

اسرائیلی عدالتیں صہیونی فوج کے جنگی جرائم پر پردہ پوشی میں مصروف

اسرائیل کے باوثوق اور باخبر ذریعے کے مطابق صہیونی عدالتوں نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطینیوں کے قتل اور وحشیانہ ریاستی دہشت گردی میں ملوث صہیونی فوجیوں کو آئینی تحفظ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیلی عدلیہ کے اس نئے ڈھونگ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی جبر کا شکار: عائشہ لولو

وسام لولو مرکز اطلاعات فلسطین سے اپنی پانچ سالہ بیٹی عائشہ کے متعلق بات کرتے ہوئے اپنے آنسووں پر قابو نہ رکھ سکے ، وہ اس سوچ میں گم تھے کہ کیسے اسکے چھوٹے سے جسم نے درد اور تکلیف کو برداشت کیا ہوگا۔