چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی جرائم

اسرائیلی جرائم پر عالمی برادری واضح اور دوٹوک موقف اختیار کرے:کویت

مظلوم فلسطینیوں کے خلاف قابض اسرائیلی ریاست کی طرف سے طاقت کے منظم ہتکھنڈوں کے استعمال پر خلیجی ریاست کویت نے عالمی برادری کی خاموشی کو مجرمانہ قرار دیا ہے۔

مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی جرائم کی لبنان اور بولیویا کی مذمت

منگل کو بولیویا کی وزارت خارجہ نے مغربی کنارے، خاص طور پر مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔ خیال رہے کہ حالیہ عرصے کے دوران رمضان کے مقدس مہینے میں اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ سے سینکڑوں فلسطینیوں کو گرفتار کیاگیا ہے جب کہ اسرائیلی فوج کے تشدد سے درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے۔

اسماعیل ھنیہ کا اسرائیلی جرائم پر ملائیشیا کے وزیرخارجہ سے تبادلہ خیال

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ سیف الدین عبداللہ کو فون کیا اور انہیں مسجد اقصیٰ میں ہونے والے حالیہ واقعات، قابض افواج کے حملوں، اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے دھاووں اور آباد کاروں کی مسجد اقصیٰ کے اندر قربانی کی رسم کے بارے میں بات کی۔

’اسرائیل بین الاقوامی بحران کا فائدہ اٹھا کر جرائم کا ارتکاب کررہا ہے‘

فلسطینی اتھارٹی کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے خبردارکیا ہے کہ "اسرائیل موجودہ بین الاقوامی بحران کے استحصال کے خلاف، فلسطینی عوام اوران کے حقوق کے خلاف جرائم میں اضافے کے ساتھ ساتھ امن کے مواقع ضائع کرتے ہوئے فلسطینیوں کے حقوق دبانے کی سازش کررہا ہے۔

’عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی اسرائیلی جرائم میں اضافے کا سبب‘

فلسطینی مرکز برائے انسانی حقوق نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف قتل کے جرائم کو ماورائے عدالت قرار دیتے ہوئے جرائم کا سلسلہ روکنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

عالمی برادری اسرائیلی جرائم کی مذمت کرے:مہاتیر محمد

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی مدد کرے اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے جرائم کی مذمت کی جائے۔

’نیویارک ٹائمز‘ نے غزہ میں اسرائیلی جرائم کی تفصیلات شائع کر دیں

امریکی اخبار’نیویارک ٹائمز‘ نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر وسط مئی کو مسلط کی گئی اسرائیلی جارحیت کی تفصیلات شائع کی ہیں۔

پانچ سو امریکی صحافیوں کا اسرائیلی جرائم بے نقاب کرنے کا مطالبہ

امریکی میڈیا کے 500 سے زیادہ صحافیوں نے ایک مشترکہ مکتوب شائع کیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام ذرائع ابلاغ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں کو بے نقاب کرنے کے لیے اصل حالات کوبیان کریں اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کی حقیقت کوسامنے لائیں۔

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم میں امریکا برابر مجرم ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے امریکی وزیرخارجہ انٹنی بلنکن کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم میں امریکا برابر کا مجرم ہے۔

اسرائیلی جرائم کے خلاف واشنگٹن میں عظیم الشان ملین مارچ

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں غزہ کی پٹی پر حالیہ جارحیت کے دوران ہونے والے جرائم کی مذمت کے لیے ہفتے کے روز بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے۔