
الخلیل میں قابض اسرائیلی فوج کے جرائم کا سلسلہ جاری
بدھ-28-دسمبر-2022
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے جنوب میں منگل کی صبح سے اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے کی جانے والی نئی خلاف ورزیوں کا ایک سلسلہ دیکھنے میں آیا، جو کہ ایک زرعی کمرے کو مسمار کرنے، زیتون کے درختوں کو اکھاڑ پھینکنے اور زمینوں پر بلڈورز چڑھانے کے واقعات پر مشتمل تھا۔