پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی جاسوس نیٹ ورک

لبنان: بیروت ہوائی اڈے پر اسرائیلی جاسوس سیل کا انکشاف

لبنانی سکیورٹی سروسز نے بیروت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اسرائیلی قابض فوج سے وابستہ ایک جاسوسی نیٹ ورک کا انکشاف کیا اور اس کے کچھ ارکان کو گرفتار کر لیا۔

ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والے14 جاسوس گرفتار کرلیے

ایرانی حکام نے کل سوموار کو کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیل سے منسلک ایک سیل کے 14 ارکان کو گرفتار کیا ہے جو ملک میں قتل و غارت کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

امریکی اداروں اور برطانوی جامعات میں اسرائیلی جاسوسی نیٹ ورک کا انکشاف

قانونی دستاویزات سے انکشاف ہوا ہے کہ امریکی سائبر سیکیورٹی فرم پروف پوائنٹ جو کہ امریکی صحافیوں اور برطانوی یونیورسٹیوں کی ای میلز کو ترتیب دینے اور ان کی درجہ بندی کرنے کا کام کرتی ہے اسرائیلی انٹیلی جنس سروس "موساد" کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔ ویب سائٹ ’عربز ان برٹین‘ نے مُنگل کو شائع ہونے والی پریس تحقیقات میں کہا ہے کہ کمپنی (پروف پوائنٹ) جو 2015 سے "واشنگٹن پوسٹ" اورسنہ 2017سے "سی این این" کے لیے ای میل خدمات کی چھانٹی پر کام کر رہی ہے کے 200 ملازمین "تل ابیب" میں واقع اس کے ہیڈ کوارٹر میں اسرائیلی وزارت دفاع کے بالکل ساتھ کام کرتے ہیں۔ پریس تحقیقات نے اشارہ کیا کہ پروف پوائنٹ اس عرصے کے دوران اپنے کام میں Firelayers نامی ایک اسرائیلی سٹارٹ اپ پر انحصار کرتا تھا، جسے (YL Ventures) کی طرف سے مکمل طور پر مالی اعانت فراہم کی گئی تھی۔

اسرائیلی جاسوسی سافٹ ویئرسےاردنی شاہی دربار کے عہدیداروں کے موبائل ہیک

اردن میں تقریباً 200 فون کیے گئے ہیں۔ ہیک ہونے والے موبائل فون میں ہاشمی ممکت کے شاہی دربار کےعہدیداروں کے موبائل فون بھی شامل ہیں۔ یہ موبائل اسرائیلی سپائی ویئر کے ذریعے ہیک کر لیے گئے۔