چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی جارحیت

شیلنگ میں فلسطینی نوجوان کی بہادری پر صہیونی فوجی بھی حیران

قابض صہیونی فوج اور نہتے فلسطینیوں کے درمیان ہونے والے تصادم میں قابض فوج انہیں منتشر کرنے کے لیے وحشیانہ انداز میں آنسوگیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج، براہ راست فائرنگ اور دھاتی گولیوں کا بے دریغ استعمال کرتی ہے جس کے نتیجے میں عموما بڑی تعداد میں فلسطینی شہری زخمی اور بعض اوقات جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

جنین: اسرائیلی فوج کا دیر ابو دعیف پر چھاپا، تلاشی

قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جنین کے مشرقی قصبے دیر ابو دعیف پر چھاپا مارتے ہوئے قصبے سے باہر جانے والی ایک سڑک پر چیک پوائنٹ بنا دیا۔

مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کے دھاوے ننگی مذہبی جارحیت ہے: اردن

اردن کی حکومت نے سیکڑوں یہودی شرپسندوں کے بدھ کے روز قبلہ اول اور پرانے بیت المقدس پر دھاووں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انتہا پسندوں کی ننگی مذہبی جارحیت قرار دیا ہے۔ اردن کا کہنا ہے کہ سیکڑوں کو پولیس اور فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں مذہبی رسومات کے لیے جانے کی اجازت دینا کروڑوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے کی کوشش ہے۔

فلسطینی شہری پر اسرائیلی تشدد کی تصاویر منظر عام پر!

اسرائیل کے عبرانی روزنامے ہارتس نے انکشاف کیا ہے کہ پانچ اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے ایک فلسطینی شخص پر بہیمانہ تشدد کی تصاویر منظر عام پر آگئی ہیں۔

بھوک ہڑتالی اسیر نے بینائی کھو دی،اسرائیل کی جبری خوراک دینےکی کوشش

اسرائیلی جیل میں دو ماہ سے زاید عرصے سے مسلسل بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی نوجوان محمد البلبول کی حالت مزید تشویشناک ہوچکی ہے۔ اطلاعات کے مطابق البلبول کی مسلسل بھوک ہڑتال کے باعث اس کی بینائی جا چکی ہے۔