چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی جارحیت

اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کے میزائل حملے، 41 صہیونی زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی طرف سےمسلط کی گئی جارحیت کےجواب میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے یہودی کالونیوں اور اسرائیلی فوجی تنصیبات پر راکٹ اور میزائل حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان حملوں میں اب تک 41 یہودی آباد کار زخمی ہوگئے ہیں۔

غزہ میں حالیہ اسرائیلی جارحیت سے 2 ملین ڈالر سے زیادہ کا نقصان

فلسطینی وزارت برائے پبلک ورکس اور ہاؤسنگ کے مطابق غزہ کی محصور پٹی پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 30 گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے اور 500 گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔

اقوام متحدہ میں دنیا بھر سے زیادہ اسرائیل کی مذمت کی گئی!

انسانی حقوق کی پامالیوں میں دنیا بھر میں اسرائیل بدنامی کی حد تک مشہور ہے۔ اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل واحد ملک جس کی 1948ء کے بعد اب تک 21 بار مذمت کی گئی۔ دوسری جانب فلسطینی تحریک مزاحمت کی ایک بار بھی جنرل اسمبلی میں مذمت نہیں کی گئی۔

غزہ پر اسرائیلی فوج کی بمباری، متعدد فلسطینی زخمی

اسرائیلی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے آج بدھ کی صبح غزہ پٹی میں مختلف ٹھکانوں پر بم باری کی۔ یہ کارروائی آج علی الصبح غزہ پٹی سے داغے گئے ایک راکٹ کے اسرائیلی اراضی میں گرنے کے بعد کی گئی۔ بمباری کے نتیجے میں کم سے کم تین فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

غزہ میں امدادی کارکنوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

انسانی حقوق کی تنظیموں نے غزہ کی پٹی میں جاری احتجاج کے دوران مظاہرین کی مدد کرنے والے امدادی کارکنوں کو اسرائیلی فوج کے حملوں میں تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

اسرائیلی دہشت گردی، جوابی اقدام کے لیے آپشنز زیر غور ہیں: اسلامی جہاد

اسلامی جہاد نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی ننگی جارحیت میں سات فلسطینیوں کی شہادت کے بعد دشمن کی جارحیت کا جواب دینے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی غزہ سرحد پر واقع فلسطینی پوسٹ پر فائرنگ

قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح کے قریب واقع ایک فلسطینی مزاحمتی پوسٹ پر فائرنگ کھول دی۔

فلسطینی صحافیوں کو نشانہ بنانے پر اسرائیل کے خلاف احتجاجی ریلی

صحافیوں کے خلاف روا رکھنے جانے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطینی صحافیوں کے ایک گروپ نے گذشتہ روز پرامن ریلی نکالی۔ ریلی دنیا بھر میں آزادی صحافت کے دن کی مناسبت سے نکالی گئی۔

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں تین ماہ میں 6 فلسطینی بچے شہید

بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے عالمی ادارے تحریک دفاع اطفال کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج نے رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 فلسطینی بچوں کو شہید اور سیکڑوں کو زخمی اور گرفتار کیا ہے۔

اسرائیل کے غزہ کی پٹی پر مزید 10 میزائل حملے

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر صہیونی فوج نے آج سوموار کو علی الصباح مزید 10 میزائل حملے کیے۔