چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی جارحیت

‘اسرائیلی جارحیت کے خلاف حماس اور اسلامی جہاد ایک صفحے پرہیں’

اسلامی تحریک مزاحمت' حماس' اور اسلامی جہاد نے اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف متحدہ موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں جماعتیں اور ان کے عسکری بازق غاصب دشمن کے خلاف ایک صف میں کھڑے ہیں۔

السوارکہ خاندان کا اجتماعی قتل عام صہیونی بربریت کا ثبوت

منگل سے جمعرات کے درمیان قابض صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں دکھ اور الم کی ان گنت داستانیں سامنے آئیں۔

والد، دو بچے اور تین حقیقی بھائی جن کے جنازے ایک ساتھ اٹھے

قابض صہیونی ریاست نہتے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کےاندھا دھند استعمال میں دنیا کے تمام بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی پامالی کو اپنا پسندیدہ مشغلہ سمجھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ قابض صہیونی فوج نے منگل کی صبح سے جمعرات 14 نومبر کی صبح تک جس بے رحمی کے ساتھ وحشیانہ بمباری کی اس کی نظیر نہیں ملتی۔ اس وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 35 فلسطینی شہید اورایک سو سے زاید زخمی ہوگئے۔

فلسطینی قوم کو اسرائیلی مظالم سے تحفظ دلایا جائے:عرب لیگ

عرب لیگ نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی جاری وحشیانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

غزہ پرحملہ اسرائیل کی فلسطینی قوم اور مزاحمت پر ننگی جارحیت ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ زمینی اور فضائی بمباری کو فلسطینی قوم اور مزاحمت کے خلاف ننگی جارحیت قرار دیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جس بے رحمی کے ساتھ نہتے شہریوں کو شہید کیاجا رہا ہے اس نے صہیونی ریاست کی مجرمانہ ذہنیت ایک بار پھردنیا کے سامنے کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ غزہ کی پٹی کے محصورین کو جس بے رحمی اور بےدردی کے ساتھ شہید کیا جا رہا ہے ایسی جارحیت کی معاصر تاریخ میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔

اسرائیلی جنگی جہازوں کا مختلف اسرائیلی عمارتوں پر حملہ

صبح سویرے ہونے والے فضائی حملے کے بعد ، جس نے اسلامی جہاد کے ایک سینئر کمانڈر اور انکی اہلیہ شہید ہو گئیں ، اسرائیلی جنگی جہازوں نے غزہ کی پٹٰی میں مختلف عمارتوں اور جگہوں پر بمباری کی ۔

اسرائیلی جارحیت کا بدلہ لیا جائے گا: حسن نصراللہ

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کا جواب فرض کا درجہ رکھتا ہے۔ دشمن کی جارحیت کا ضرور بدلہ لیا جائے گا۔

اسرائیلیوں نے فلسطین میں حالات بے قابو ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا

اسرائیل کے ایک سینیر تجزیہ نگار نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حالیہ ایام میں فلسطین میں رونما ہونے والے واقعات جاری رہے تو حالات قابو سے باہر جا سکتے ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری، 4 فلسطینی شہید

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے ہفتے کو علی الصباح جنگی طیاروں سے بمباری کے نتیجے میں کم سے کم چار فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

شمالی غزہ سے دو لاشیں برآمد: شہدا کی تعداد 27 ہوگئی

فلسطینی طبی عملے نے سوموار کے روز غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے بیت لاھیا میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے دو فلسطینیوں کی لاشیں برآمد کی ہیں