جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی بمباری

غزہ پراسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 459 فلسطینی خاندان بے گھر ہوئے

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر حالیہ صہیونی جارحیت نے 2515 افراد پر مشتمل 459 فلسطینی خاندانوں کو پناہ سے محروم کر دیا جن میں 1180 بچے، 688 خواتین، 97 بزرگ افراد کے علاوہ 3 معذور افراد بھی شامل ہیں۔

غزہ پربربریت جاری، اسرائیل نے ایک اور فلسطینی کمانڈر شہید کردیا

قابض صہیونی ریاست کی طرف سے فلسطین کی مزاحمتی قیادت کے خلاف شروع کی گئی وحشیانہ جنگ میں ایک اور مجاھد کمانڈر کو بمباری کرکے شہید کردیا ہے۔ شہید ہونے والے فلسطینی کمانڈر اسلامی جہاد کے عسکری ونگ سرایا القدس سے تعلق رکھتے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے تین روز میں اب تک 25 فلسطینی شہید

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی ننگی جارحیت کےتین روز میں اب تک کم سے کم پچیس فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا حماس کے اسلحہ گودام پر حملے کا دعویٰ

اسرائیل نے آج علی الصبح غزہ کی پٹی پر بمباری کی ہے جس میں فلسطینی مزاحمتی مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

حماس کی طرف سے شام پر اسرائیلی بمباری کی مذمت

حماس ترجمان حازم قاسم نے گذشتہ شام پرکیے گئے اسرائیلی بمباری کی سخت مذمت کی ہے۔ ترجمان نے کہا اسرائیلی کارروائیاں اس کے جرائم کا تسلسل ہیں۔ اس کے یہ جرائم پوری عرب قوم کے خلاف ہیں۔

غزہ میں اسرائیل کا تازہ حملہ،12 فلسطینی شہید

غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ اتوار کی شام محصور فلسطینی علاقے میں اسرائیلی فوج کےحملے میں مزید گیارہ افراد شہید ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی بربریت، غزہ میں شادی کی تقریب پربمباری، متعدد شہید

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے ماحول نے معمر فلسطینی خاتون 62 سالہ نعامہ طلبہ ابو قائدہ اپنے بیٹے کی شادی کی تقریب کے دوران اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئیں۔ دوسری طرف دشمن کی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں شادی کی تقریب ماتم میں تبدیل ہوگئی۔

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف غرب اردن میں احتجاجی مظاہرے

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر جمعہ کی شام سے جاری اسرائیلی بمباری کے خلاف مقبوضہ مغربی کنارے کے کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

اسرائیلی فوج کی غزہ میں مزاحمتی ٹھکانوں اور زرعی مراکز پربمباری

اسرائیل کے جنگی طیاروں نے گذشتہ روز غزہ شہر کے جنوب مغرب میں البیدر کے علاقے کے قریب ایک مزاحمتی مقام پر کم از کم 10 میزائلوں سے بمباری کی۔

غزہ کی پٹی پر مزاحمتی ٹھکانوں پر اسرائیلی فوج کی بمباری

اسرائیلی میڈیا نے فوج کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر متعدد فضائی حملےکیے ہیں۔ ان حملوں میں فلسطینی مزاحمتی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔