چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی بائیکاٹ مہم

کویتی کھلاڑی کا اسرائیل کے ساتھ کھیلنے سے انکار

ہفتے کے روز کویتی کراٹے کھلاڑی محمد مشعل العتیبی آذربائیجان میں منعقد ہونے والی ورلڈ کراٹے لیگ چیمپئن شپ میں اسرائیلی کھلاڑی کے ساتھ مقابلہ کرنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے اسرائیلی کے ساتھ کھیلوں میں شرکت کو صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے مترادف قرار دیا۔

بحرینی تنظیم اسرائیل نواز سیاحتی کمپنی کے بائیکاٹ کا مطالبہ

کل ہفتے کے روز خلیجی ریاست بحرین کی ایک تنظیم جو اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی مخالفت میں سرگرم ہے نے ایک سیاحتی کمپنی کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

شکاگو میں اسرائیلی کھجور کا بائیکاٹ

امریکی شہر شکاگو کی مقامی مارکیٹ میں مسلمان دکاندار محمد خالد اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ان کے پاس آنے والے مسلمان گاہکوں کو کسی بھی طرح اپنے روایتی سحر و افطار کی یاد نہ ستائے۔

یورپ کی 100 تنظیموں کی اسرائیلی بائیکاٹ مہم، حماس کا خیر مقدم

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے یورپ میں سول سوسائٹی کی 100 تنظیموں کی طرف سے شروع کی گئی مہم کا خیرمقدم کیا ہے جس میں دس لاکھ افراد کے دستخط جمع کیے گئےہیں۔ اس مہم میں یورپی کمیشن سے صیہونی بستیوں کے ساتھ تجارت بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

ٹیچر یونین آئندہ ماہ اسرائیلی بائیکاٹ کے لیے رائے شماری کرے گی

اگلے ستمبر میں امریکی ریاست لاس اینجلس میں ٹیچرز یونین ایک مسودہ قرارداد پر رائے شماری کرے گی جس کا مقصد اسرائیل کو بائیکاٹ کرنے کے لیے ’بی ڈی ایس‘ مہم کی حمایت کرنا ہے۔ لاس اینجلس کی ٹیچر یونین اسرائیل کو ایک نسل پرست ریاست تصور کرتے ہوئے ،سرمایہ کاری واپس لینے اور اس اسرائیل پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی حامی ہے۔

دنیا بھر کی 39 یہودی تنظیمیں اسرائیلی بائیکاٹ تحریک میں پیش پیش

دنیابھر میں اسرائیلی بائیکاٹ کی تحریک پورے زور وشور سے جاری ہے مگر حیران کن امر یہ ہےکہ اس تحریک کو آگے بڑھانےمیں 39 یہودی تنظیمیں بھی پیش ہیں۔